🗓️
سچ خبریں: مزار شریف میں عوامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ چند لمحے قبل سہ دکان نامی مسجد کے اندر ایک دھماکہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا نماز کے دوران ہوا۔ یہ مسجد مزار شریف میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد ہے جو کہ ایک پرہجوم جگہ پر واقع ہے۔
مزار شریف کے ابو علی سینا بلخی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر غوث الدین انوری نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں کی صحیح تعداد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
قندوز سیکیورٹی کمانڈ کے ترجمان قاری عبید اللہ عبیدی نے شہر کے علاقے سردورہ میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی، تاہم ہلاکتوں یا نوعیت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
مزار شریف کی سہ دکان کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد شہید اور زخمی ہوئے لیکن مزار شریف کے بلخ کے ابو علی سینا اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک مزار شریف کی سہ دکان مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 2 شہید اور 25 سے زائد زخمیوں کو اس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایمبولینسز ابھی تک زخمیوں کو منتقل کر رہی ہیں۔
طلوع نیوز نے مزار شریف میں صحت کے حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آج کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہداء اور 65 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اعداد و شمار تبدیل ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں 18 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
🗓️ 29 جنوری 2021اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
جنوری
صیہونی لبنان میں جنگ بندی کے لیے کیوں تیار ہوئے؟عطوان کی زبانی
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:علاقائی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنی حالیہ تحریر
نومبر
مغربی ممالک یوکرین کی کیسے جہنم میں ڈھکیلنے والے ہیں؟
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین کے سابق صدر کے مشیر نے دعویٰ کیا کہ
نومبر
’اچھے لباس والی خواتین کو انعام‘ فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر تنقید
🗓️ 7 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں خواتین
مارچ
صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی ذرائع ان عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو
نومبر
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے
جنوری
داسو حملے کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
اگست
امریکہ کی حساس جگہوں پر بھی چین کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے: امریکی میڈیا
🗓️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کہنا ہے کہ ایل سلواڈور میں ایک بندرگاہ کے
ستمبر