?️
سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک کی فتح کا جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکلیں۔
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی شروع ہوتے ہی حماس اور عز الدین قسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت کے خلاف مزاحمت کی فتح کا جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکلیں،غزہ کی پٹی اور یروشلم شہر سمیت مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں نے صہیونی دشمن اور غزہ کے درمیان جنگ بندی اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر جشن منایا،درایں اثنامغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ شہر غزہ میں جنگ بندی کی خوشی منانے کے لئے سینکڑوں افراد فلسطینی ، مزاحمت اور حماس کے جھنڈے تھامے ہوئےنیز غزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے شہر کے وسط میں جمع ہوئے۔
واضح رہے کہ غزہ پٹی کی حمایت میں جشن منانے اور نعرے لگانے کے لئے ہیبرون شہر میں کار مظاہروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی ریلیاں نکالی گئیں،نیز غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی اس علاقے کی مساجد میں اللہ الا اکبر کے نعرے لگائے،یادرہے کہ نیتن یاھو کی طرف سے جنگ بندی کی باضابطہ منظوری کا مصرنے اعلان کیا جو فلسطین کے لئے ایک کامیابی تھی اور اس نے فلسطینیوں میں فخر کی لہر دوڑا دی۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی اسرائیل کی اس بے مثال پسپائی اور اس مجرمانہ حکومت کے فوجی تسلط کی شکست کو مزاحمتی تحریک کی مرہون منت سمجھتے ہیں،یاد ہے کہ کچھ گھنٹے قبل صہیونی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ مصری فریق کے ساتھ معاہدے کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق جمعہ کے دن 2 بجے سے شروع ہوگی،المیادین ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جب غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا قیام عمل میں آیا اور قابض حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک کی جیت ہو گئی تو لبنان کا شہر سیڈن صدائے اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اسی وقت مسجد اقصی میں شرکت کی جب غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
مشہور خبریں۔
جرمنی میں سیاسی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد میں شدت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں اس ملک
اگست
سید حسن نصراللہ کی شہادت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید
ستمبر
صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب حزب اللہ کی رضوان یونٹ
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ میں حزب اللہ کی رضوان
جنوری
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ماسکو میں
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر
دسمبر
امریکی تعلیمی نظام میں اسکینڈل اور طلباء کے ساتھ زیادتی
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں شکاگو کے تیسرے سب سے بڑے اسکول ڈسٹرکٹ CPS
جنوری
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کو 25 سال قید کی سزا
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:نیویارک کی عدالت نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے
مئی
اسقاط حمل کے معاملے میں ٹرمپ کا یو ٹرن
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ریپبلکن اسقاط حمل کے حقوق کے
ستمبر
کامیاب جوان پروگرام ہمارے منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہوگا
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس
نومبر