?️
سچ خبریں:ایک عربی ویب سائٹ نے لکھا کہ محمد بن سلمان ٹرمپ کے داماد کی مالی مدد کرکے سابق امریکی صدر کو 2024 کے انتخابی میدان میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی لیکس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ نے عرب میڈیا کو پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرنے پرمجبور کیاہے،رپورٹ کے مطابق اس مالی امداد کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں نیز خلیج 24 ویب سائٹ کے مطابق بن سلمان ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 میں امریکی صدارت میں واپس لانے کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے اربوں کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
یادرہے کہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر مقبوضہ علاقوں میں اپنی نئی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ریاض اور ابوظہبی سے 3 بلین ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ کوشنر سعودی-یو اے ای کی امداد کا کچھ حصہ ٹرمپ کے مار-ای-لاگو ریزورٹ کے ساتھ میامی میں "ایونٹی پارٹنرز” کے نام سے اپنے نئے پروجیکٹ پر خرچ کریں گے۔
نیویارک ٹائمز نے گزشتہ ماہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ دیگر سابق امریکی مشیر اور عملہ بھی سعودیوں سے پیسے مانگ رہے ہیں اور یہ کہ کوشنر ٹرمپ دور کے وائٹ ہاؤس کے واحد سابق اہلکار نہیں ہیں جنہوں نے اقتدار چھوڑنے کے فوراً خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کے ساتھ منافع بخش تجارتی معاہدہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے ٹریژری سکریٹری اسٹیون مانوشین اس سے قبل سعودیوں، اماراتی اور قطریوں کو اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کو کہہ چکے ہیں تاہم کشنر اس سے بھی زیادہ کامیاب رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
9600 فلسطینی صیہونی حکومت کی قید میں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد
جولائی
صیہونی مہنگائی سے پریشان
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی معاشرہ روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے
اگست
یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کو عزاز سے نوازا گیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کومولانا طارق
مارچ
سعودی عدالتی نظام اور حالیہ برسوں کے غیر منصفانہ فیصلوں پر ایک نظر
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت سے وابستہ انتہا پسند ججوں کی نسل کو پروان
ستمبر
کورونا وائرس سے مزید 61 مریض انتقال کر گئے
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہر دن اموات اور
ستمبر
اربیل میں بڑے پیمانے پر اور مشکوک آتشزدگی
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: عراق کے مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح عراقی کردستان
جون
پیوٹن-بائیڈن ملاقات، کامیاب یا ناکام
?️ 20 جون 2021(سچ خبریں) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن
جون
ایران اور روس عالمی نظام میں تاریخی تبدیلی کے لیے تیار رہیں: ڈوگین
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: روس کے ممتاز فلسفی اور نظریہ دان الیگزینڈر ڈوگین نے
فروری