?️
سچ خبریں: جدہ اجلاس کے ذریعے یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی سعودی عرب کی بے سود کوشش کے بعد متحدہ عرب امارات کے صدر روس اور یوکرین کے صدور کے درمیان مشترکہ اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں۔
الخلیج نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان دبئی میں 30 نومبر سے12 دسمبر 2023 تک جاری رہنے والے اقوام متحدہ کے آب و ہوا کے اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار
اس رپورٹ کے مطابق بن زائد نے اپنے ارادے کے بارے میں پوپ فرانسس کو بتایا تو انہوں نے اس کا پرتپاک خیرمقدم کیا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات کے صدر نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے بھی اس سلسلہ میں بات کی تو انہوں نے بھی اس منصوبے کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کے حصول میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فریق روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے،تاہم پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان کسی بھی ملاقات کا انعقاد یوکرین کے صدر کے فیصلے پر منحصر ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے کوشاں ہے جب کہ سعودی عرب نے روس کی شرکت کے بغیر دنیا کے ممالک اور اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں یوکرین کے بحران کے بارے میں اجلاس منعقد کر کے اپنی قسمت آزمائی ہے۔
مزید پڑھیں:روس اور یوکرین کی جنگ میں روس کی پوزیشن مضبوط: وائٹ ہاؤس
قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے بحران کے حوالے سے جدہ میں ہونے والا دو روزہ اجلاس چند روز قبل ایک مبہم اور مختصر بیان جاری کر کے ختم ہو گیا،اس بیان کے مطابق اس ملاقات کے شرکاء نے امن کے حصول کے لیے مشترکہ بنیاد بنانے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مشہور خبریں۔
شامی فوج کا صیہونی جارحیت کے خلاف دفاع
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: شامی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے نواحی
نومبر
ترک اپوزیشن لیڈر کی اسرائیل، سعودی عرب اور یونان کو دھمکی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:ترک اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ عبوری صیہونی حکومت، سعودی
جون
اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 17 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے
مئی
غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادل، مصر اور اقوام متحدہ نے اہم اعلان کردیا
?️ 30 اپریل 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں کشیدگی
اپریل
اسرائیلی کشتیوں پر حملے روکنے کے لیے یمنی حکومت کی شرط
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی
دسمبر
اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات سے شام کے اتحاد کو خطرہ
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جنوری
کیا ٹرمپ صیہونیوں کی حمایت میں حکم جاری کریں گے؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سرکاری
جنوری
کیا محمد بن سلمان کا بادشاہی کا خواب پورا ہو گا؟
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متزلزل انداز نیز اندرونی
نومبر