?️
سچ خبریں:اگرچہ گزشتہ ہفتے سے ایلان ماسک سوشل نیٹ ورک ٹویٹر کے مالک بن چکے ہیں، تاہم امریکہ کے سابق صدر نے کہا کہ وہ اپنے سوشل نیٹ ورک پر باقی رہیں گے۔
ایلان ماسک کے ٹوئٹر سوشل نیٹ ورک کی ملکیت لینے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پیغام میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ’ٹروتھ سوشل‘ نامی اپنے سوشل نیٹ ورک پر باقی رہیں گے۔
انہوں نے اپنے سوشل نیٹ ورک کو بہتر اور محفوظ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اس سوشل نیٹ ورک کو اپنا گھر محسوس کرتے ہیں، یاد رہے کہ ایلان ماسک نے جمعرات کو سوشل نیٹ ورک ٹویٹر کو خریدنے کے لیے 44 بلین ڈالر کا معاہدہ مکمل کیا، آدھی رات سے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے ٹویٹر کے آئیکن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرندہ (ٹویٹر کا آئیکن) آزاد ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے جمعہ کو فاکس نیوز کو دیے جانے والے اپنے انٹرویو میں بھی کہا کہ میں ایلان کو چاہتا ہوں اور میں ان کی بڑی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں،سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹویٹر میرے بغیر کامیاب ہو سکتی ہے، تاہم اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا کہ آیا وہ ٹویٹر پر واپس آئیں گے یا نہیں۔
یاد رہے کہ 6 جنوری 2021 کو کانگریس کے ہونے والے حملے کے بعد، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پر ٹرمپ کے اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے، ٹویٹر نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے اس وقت کے لکھے ہوئے متعدد ٹویٹس نے تشدد کی آگ بھڑکا دی تھی اور ٹویٹر پر ان کی مسلسل موجودگی کو مزید تشدد کو ہوا دینے کے مترادف قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مغرب ڈالر کے ناجائز استعمال سے اپنے حریفوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے:روسی وزیر خارجہ
?️ 2 ستمبر 2025مغرب ڈالر کے ناجائز استعمال سے اپنے حریفوں کو دبانے کی کوشش
ستمبر
امریکی قابض کیسے عراق سے نکلیں گے؟عراقی سیاسی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا
جنوری
افغانستان میں امریکی دہشت گردی، قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 22 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں اگر امن ہوجائے تو امریکی مفادات خطرے میں
مارچ
ہمیں اپنی سرزمین پر کہیں بھی فوج تعینات کرنے کا حق ہے:روس
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی نائب وزیر خارجہ کے
جنوری
ریویو ایکٹ کے خلاف کیس مضبوط نہ ہوا تو آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے
جون
عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
?️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد
جون
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر بین الاقوامی میڈیا کا ردعمل
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے نئی جوہری
جون
ڈیموگرافک کمپوزیشن سے لے کر سائبر حملوں تک صیہونی حکومت کی چار دھمکیاں
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کو مقبوضہ علاقوں میں شائع ہونے والے اخبار
مئی