?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی کے لانگ مارچ سے غروب آفتاب کے فوراً بعد اچانک غائب ہو جانا اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کے اس اعلان نے کہ عمران خان ایک ’انتہائی اہم اجلاس‘ میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہو گئے ہیں، میڈیا اور شرکا کو قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں لے لیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی سربراہ کے کسی میٹنگ کے لیے روانہ ہونے کی تردید کی اور اصرار کیا کہ یہ پہلے سے طے شدہ ایس او پی ہے کہ مارچ ’سیکیورٹی وجوہات‘ کی وجہ سے اندھیرے میں سفر نہیں کرے گا۔
اچانک مارچ سے چلے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ اور طاقتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے درمیان عمران خان نے خود ہی ان افواہوں کو ’بے بنیاد‘ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ان سب کے لیے جو لاہور میں میری ملاقات کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہورقریب تھا، ہم پہلے ہی رات کو سفر نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے میرا واحد مطالبہ صاف شفاف انتخابات کے فوری انعقاد کی تاریخ رہی ہے، اگر مذاکرات ہوئے بھی تو میرا واحد مطالبہ یہی رہے گا۔
اس سے قبل بول نیوز سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی نقل و حرکت سست ہے کیونکہ ’ہزاروں لوگ‘ عمران خان کے کنٹینر کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنما حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کر رہا کیونکہ یہ کام صدر عارف علوی کو سونپا گیا ہے، انہوں نے جو اتفاق رائے یا حل نکالا ہم اسے قبول کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بات چیت صرف بادشاہوں سے ہوگی پیادوں سے نہیں، مذاکرات تبھی ہوں گے جب مخلوط حکومت جلد انتخابات کے اعلان کو قبول کرے گی۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی یہ کہا کہ عمران خان کسی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات نہیں کریں گے اور دعویٰ کیا کہ حکمران اتحاد کے ساتھ اگلے انتخابات پر مذاکرات جاری ہیں۔
دنیا نیوز کے اینکرز اجمل جامی اور مجیب الرحمٰن شامی سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا مسئلہ انتخابات تھے، لانگ مارچ نے اس حوالے سے امید کی کرن فراہم کی ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ حکمران اتحاد، وزیر اعظم، عمران خان اور مجھ سمیت ہر کوئی جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع چاہتا ہے۔
بعد ازاں شام کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اسد عمر کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ’مسترد شدہ غیر ملکی فنڈڈ فتنے‘ کے ساتھ کوئی ’مذاکرات‘ نہیں کیے جارہے بلکہ صرف مذاق رات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ ’لانگ ڈرائیو‘ سے واپس آنا شروع ہوئے تو عمران خان ’فرار ہو گئے‘۔
پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے ڈان کو بتایا کہ عمران خان اب چاہتے ہیں کہ مارچ صرف دن کے وقت آگے بڑھے تاکہ دنیا بڑے ہجوم کو دیکھ سکے۔ فواد چوہدری نے ہفتے کی شام ٹوئٹ کیا کہ آج کا مارچ فوراً ختم ہو رہا ہے، جو (کل) اتوار کی صبح 11 بجے مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔


مشہور خبریں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کہنا تھا
دسمبر
وزیر اعظم نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے
جون
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی
مارچ
اسٹیل انڈسٹری کے ساتھ امریکہ کے "آمرانہ” سلوک پر جاپانی غصہ
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ جاپان میں امریکہ
جون
عراقی وزیر اعظم نے اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی اور سیکورٹی اتحاد کی تشکیل پر زور دیا
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں علاقے میں صیہونی حکومت
ستمبر
وال اسٹریٹ جرنل: امریکا نے یوکرین پر روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: جہاں وائٹ ہاؤس نے یوکرین کو 3,350 طویل فاصلے تک
اگست
"زامیر” فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: نیتن یاہو و کا بیٹا
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: نیتن یاہو و کے بیٹے یائر نیتن یاہو و نے
اگست
بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی
جون