?️
سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی تقرری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کے کالے کرتوتوں میں ایک اور بدنامی کا اضافہ ہوا ہے۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق داؤد شہاب جو جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک ہیں، نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل میں پہلے سفیر کی تقرری پر اپنا رد عمل ظاہر کیا، انہوں نے کہاکہ اس کاروائی کو فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر مارنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے، شہاب نے کہاکہ اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کے سیاہ ریکارڈ میں ایک اور دھبہ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد آل خاجه تل ابیب پہنچے، اپنے تل ابیب کے پہنچنے کے بعد وہ اسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکنازی سے ملاقات کرنے والے ہیں، مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر اسرائیلی صدر سے بھی ملاقات کریں گے،یادرہے کہ قریب دو ہفتے قبل ہی متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر کو تل ابیب میں متعارف کرانے کے لیے منعقد کی جانے والی تقریب میں دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے شرکت کی جہاں محمد آل خواجہ کو مقبوضہ علاقوں میں عرب ملک کا پہلا سفیر منتخب کیا گیا۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط ہونےکے بعد ابوظہبی کابینہ نے گزشتہ ماہ تل ابیب میں ایک سفارت خانہ قائم کرنے پر اتفاق کیا تھاجس کے جواب میں صہیونی حکومت نےبھی ابوظہبی شہر میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے،متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو اسلامی امت کے مختلف حلقوں میں عالم اسلام کے ساتھ غداری اور فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنا قرار دیا جارہا ہے۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن کا عرب لیگ کے رہنماؤں کے نام پیغام
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الجزائر میں منعقدہ 30ویں عرب لیگ
نومبر
مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ
جنوری
ویانا کے مرکزی چرچ کے سامنے صیہونیت مخالف ریلی
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:آسٹریا میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں
اگست
حماس اب بھی طاقتور ہے: امریکی میڈیا کا اعتراف
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق غزہ کی پٹی
دسمبر
یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے مظلوم فلسطینی قوم اور اپنے بھائیوں کے استحکام
جنوری
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل
?️ 4 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں
دسمبر