?️
سچ خبریں:بحرین کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف عرب میڈیا کے اجلاس کے انعقاد پر لبنانی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بحرینی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف اجلاس منعقد کرنے پر لبنانی حکومت سے احتجاج کیا، رپورٹ کے مطابق لبنان میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف گذشتہ بدھ کو عرب میڈیا کی موجودگی میں منعقدہ ایک اجلاس میں اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا کی جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے اجلاس میں موجود عرب میڈیا کے ارکان کو دشمن عناصر اور دہشت گردی کے حامی قرار دیا اور کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بحرین کے خلاف توہین آمیز الزامات کو فروغ دینا تھا، بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے اس سلسلے میں لبنانی حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اجلاس کی میزبانی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہ ممالک کی خود مختاری کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے سکریٹریٹ کو بھی ایک احتجاجی نوٹ بھیجاجس میں کہا گیا کہ اس نے لبنان کے غیر دوستانہ اقدام کی مذمت کی ہے، بحرین نے لبنانی حکومت سے ایسی ملاقاتوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے جو اس کے بقول قابل مذمت اقدامات ہیں جن کا مقصد بحرین کی توہین کرنا ہے اور بنیادی سفارتی اصولوں اور دونوں ممالک کے درمیان مساوی برادرانہ تعلقات کی خلاف ورزی کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ابو غریب جیل میں امریکی انسانی حقوق کی ایک نئی داستان
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی امریکی ابو غریب جیل میں قید سابق
اگست
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 43 فیصد تک جاپہنچی
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے
دسمبر
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور ابوظہبی میں منعقد
?️ 29 جون 2025ابوظہبی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان
جون
یمنیوں کے اقدامات سے اسرائیل کی تمام بندرگاہوں کو نقصان پہنچا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی 24 ویب سائٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں یمنی حملوں
فروری
سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کو ستانے میں سرفہرست:دی اکانومسٹ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دی اکانومسٹ میگزین نے سعودی عرب سمیت خلیج فارس کے بعض
اکتوبر
دشمن ہر روز حیران ہوگا : لبنانی وزیر
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت مزاحمت کو میدان میں شکست دینے کے بعد
نومبر
خوف کی دیوار ٹوٹنے تک امریکی اور یہودی ظلم رکے گا نہیں: یمنی مفتی
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: شیخ شمس الدین شرف الدین، مفتی اعظم یمن، نے غزہ
جولائی
عالمی نظام کی تبدیلی کے عمل میں شہید سلیمانی کے چار حقائق
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: پانچ سال قبل ۳ جنوری کو امریکی حکومت نے ڈونلڈ
جنوری