لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا امریکہ پر ملکی معاملات میں مداخلت کا الزم 

لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا امریکہ پر ملکی معاملات میں مداخلت کا الزم 

🗓️

سچ خبریں:لبنان کے ایک معروف رکن پارلیمنٹ اور حزب اللہ کے وفاداری پارلیمانی بلاک کے رکن علی فیاض نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت لبنان کے سیاسی، سکیورٹی، مالیاتی حتیٰ کہ سماجی معاملات میں بھی کھلی مداخلت کر رہی ہے۔

لبنان کے ایک معروف رکن پارلیمنٹ علی فیاض کے مطابق، غیر ملکی طاقتیں لبنان کے سیاسی، ثقافتی اور سماجی ڈھانچے میں تبدیلی کا منصوبہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی قوتیں صرف سیاسی فیصلوں تک محدود نہیں بلکہ لبنانی بندرگاہوں کی سیکیورٹی، مالی اصلاحات اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر لانے کی کوششوں میں بھی مداخلت کر رہے ہیں۔
علی فیاض نے زور دے کر کہا کہ لبنان کی اصل ترجیح اسرائیل کے زیر قبضہ پانچ اہم لبنانی علاقوں کی آزادی ہے۔
 انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے حالیہ جنگ کے دوران جو بھی لبنانی سرزمین پر قبضہ کیا ہے، اسے ہر حال میں خالی کرانا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ ملکی مالیاتی اداروں کی اصلاح، بینکوں میں جمع شدہ عوامی اثاثوں کے تحفظ اور ریاستی اداروں کی بحالی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
علی فیاض کی یہ گفتگو لبنان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت موقف کا مظہر ہے۔
 حزب اللہ کے اس مؤقف سے واضح ہوتا ہے کہ لبنان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے بیرونی دباؤ کتنا ہی بڑھ جائے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی

🗓️ 22 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی

روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز

🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز اہل امیدواروں

اسرائیل صرف اپنے جرائم سے اپنے زوال کو تیز کررہا ہے: قسام

🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے عظیم کمانڈر ابراہیم

اسرائیل ہمیشہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان جدائی کی تلاش میں کیوں رہتا ہے؟

🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:سنہ 2005 میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اس کی آزادی

شام سے صیہونی حکومت کے انخلاء پر دنیا کے ممالک کی تاکید

🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے شام

مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف

🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی

میں نے ابھی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخ طے نہیں کی: ٹرمپ

🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی

روس اپنےاہداف پر قائم

🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے