?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید قاسم سلیمانی ، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھی شہیدوں کی دوسری برسی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے ہزاروں عراقیوں کو داعش سے نجات دلائی جبکہ امریکہ نے داعش کی ہمراہی میں ہزاروں عراقیوں کا قتل عام کیا ، قاتل اور شہید کے درمیان موازنہ منصفانہ نہیں ہے۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے شہدائے استقامت و مزاحمت، شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی یاد میں پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم شہیدوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورہم شہداء کے راستے پر گامزن ہیں نیز امریکہ اور صیہونی استکباری قوتوں کی سازشوں اور منصوبوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں داعش کو تشکیل دیا اور وہ داعش کے تمام جرائم میں برابر کا شریک ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے داعش کی دہشتگردی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی مدد کی اور شہید قاسم سلیمانی پہلے شخص تھے جنھوں نے داعش کا مقابلہ کرنے کے کیلئے کمر ہمت باندھی اور عراق میں استقامتی محاذ کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے ہزاروں عراقیوں کو داعش سے نجات دلائی جبکہ امریکہ نے داعش کی ہمراہی میں ہزاروں عراقیوں کا قتل عام کیا ، قاتل اور شہید کے درمیان موازنہ منصفانہ نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ امریکہ لبنان اور فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم میں بھی ملوث ہے ، امریکہ نے شام کی تباہی میں بنیادی کردار ادا کیا، تاہم بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں امریکہ اور اس کے اتحادی ناکام رہے۔
انھوں نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب امریکہ کی نیابت میں جنگ لڑرہا ہے،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل میں ملوث تمام افراد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
ستمبر
9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے 9 اور 10 محرم الحرام
جولائی
ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے اہم اعلان
?️ 5 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک نےصارفین کے لئے آج خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر
دسمبر
کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں
مارچ
تل ابیب: ’’سکندر‘‘ کی رہائی کے بدلے ہم کسی کو رہا نہیں کریں گے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ترجمان
مئی
ایران یورپ میں جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کے لیے تیار: باقری
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایک وفد کی سربراہی میں ہنگری کے دورے پر گئے
اکتوبر
پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ
اکتوبر
اپنی ’تباہی‘ کے پیچھے موجود لوگوں کا نام کیوں نہیں لیا جاسکتا؟ رانا ثنااللہ کا سوال
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے ذمہ داروں
ستمبر