?️
فلسطین کو ختم کرنے والے اسرائیل کے دو منصوبے
رژیم صیہونی نے حالیہ دنوں میں دو ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جو فلسطین کے سیاسی و جغرافیائی مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ ایک طرف غزہ میں گدعون 2کے نام سے فوجی آپریشن جاری ہے جس کا مقصد دراصل پورے غزہ پر قبضہ اور دو ملین سے زائد فلسطینیوں کی جبری بے دخلی بتایا جا رہا ہے، دوسری طرف مغربی کنارے میں ای۔ون نامی بستی کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جو علاقے کے نقشے کو مکمل طور پر بدل دے گا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے فوجی مخالفتوں کے باوجود گدعون 2 پر اصرار کیا ہے۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ پچھلے گدعون 1 آپریشن میں بھاری جانی نقصان کے بعد بھی حکام اس نئی کارروائی کو حتمی قبضے کے لیے ناگزیر قرار دے رہے ہیں۔ حتیٰ کہ بعض اسرائیلی کمانڈروں نے اس آپریشن کو ناکام قرار دیتے ہوئے اس کے خطرناک نتائج سے خبردار بھی کیا ہے۔
اسی دوران اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ خزانہ بتسئیل سموترچ نے مغربی کنارے میں ای۔ون منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ پر قبضے کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کے باقی امکانات کو بھی ختم کر دے گا۔ اس بستی کی تعمیر کے نتیجے میں مغربی کنارے کا جنوبی علاقہ الخلیل شمالی شہروں رام اللہ اور نابلس سے کٹ جائے گا، جبکہ القدس اشغالی کو براہِ راست اسرائیلی علاقے سے جوڑ دیا جائے گا۔
رپورٹوں کے مطابق اس منصوبے سے تقریباً 70 فیصد زمین جو دو ریاستی حل کے تحت فلسطینی اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آنی تھی، اسرائیلی قبضے میں چلی جائے گی۔ علاوہ ازیں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں الخلیل بھی مکمل طور پر اسرائیلی کنٹرول میں شامل ہو جائے گا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی اور مغربی کنارے میں الحاقی منصوبوں کا بیک وقت آغاز دراصل یہ واضح پیغام ہے کہ اسرائیل منظم انداز میں دو ریاستی حل کو دفن کر رہا ہے۔ وہی حل جسے نوے کی دہائی میں امریکا اور بعض عرب ممالک خصوصاً مصر اور سعودی عرب کی حمایت حاصل تھی۔
اب جبکہ تین دہائیوں کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آ چکی ہے کہ تل ابیب کبھی بھی اس فارمولے کو نافذ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا، موجودہ حکومت کھلے عام یہودی ریاست کے قیام کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں فلسطینیوں کو نہ غزہ اور نہ ہی مغربی کنارے میں کوئی حقیقی اختیار حاصل ہوگا اور موجودہ فلسطینی انتظامیہ محض بلدیاتی یا اداری سطح تک محدود کر دی جائے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کورونا: ملک بھر میں صورتحال تشویشناک
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے
جنوری
وزیر خزانہ نے اپنی پہلی کانفرنس میں اہم فیصلے پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنی پہلی نیوز کانفرنس
اپریل
ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون
مئی
ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:ڈنمارک کے الٹرا نیشنلسٹ گروپ کے متعدد ارکان، جو کہ ڈنمارک
اگست
فلسطین مسلمانوں کی قطب نما رہے گا: حزب اللہ کے عہدیدار
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے فلسطینی
نومبر
خاشقجی کے خون کا سودا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی
اپریل
نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر
?️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر
جنوری
بھارت میں صحافیوں پر تشدد اور حملوں کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021پیرس (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی
اپریل