?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص طور پر اس پٹی کے اسپتالوں میں روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال میں داخل زخمیوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار؛عالمی ادارۂ صحت کی زبانی
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہسپتال میں زخمیوں کو کم سے کم طبی امداد میسر نہیں ہے۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ خان یونس میں واقع اسپتال میں کم از کم 22 ہزار فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں جو غیر انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
فلسطین ہلال احمر نے بھی تاکید کی کہ امل ہسپتال میں آکسیجن کیپسول اور سرجری نیز دائمی بیماریوں کی ادویات سے متعلق دیگر آلات کی کمی ہے۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے قریب واقع اسکولوں میں 30000 سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کو پانی، خوراک، پاؤڈر دودھ اور ادویات تک رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے حکام نے بھی اقوام متحدہ اور اس سے منسلک اداروں سے فلسطینی پناہ گزینوں کے کھانے پینے اور صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بارش اور سردی سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات دوگنا
دریں اثنا صیہونی حکومت کی قابض فوج نے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے مشرق میں متعدد رہائشی مکانات کو اپنے ہوائی اور توپ خانے کے حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی
اپریل
انصاراللہ کا امریکہ اور انگلینڈ کو انتباہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
فروری
اسرائیل فوری طور پر اپنے حملے بند کرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اس ہفتے کے روز سے الاقصیٰ طوفان
اکتوبر
سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:ایران میں کل ہونے والے صدراتی انتخابات کے اب تک آنے
جون
یمنی عوام کا تین ہزار روزہ مقابلہ
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے جارحین کے
جون
آئی فونز 16 کی قیمتیں جان کر دنگ رہ جائیں گے
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے
ستمبر
پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی: آرمی چیف
?️ 14 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ
مئی
صیہونی حکومت غزہ میں مجاہدین کی قوت توڑنے میں ناکام، جنگی جرائم کی فائل دی ہیگ بھیجنے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسماعیل ثوابتہ نے
جنوری