?️
سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے 11 روزہ غزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی صیہونیوں پر کامیابی پر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے پیغام جاری کیا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام ہو مظلوم اور طاقتور فلسطین پر، سلام ہو فلسطین کے غیور اور شجاع جوانوں پر، سلام ہو کامیاب اور مقاومت کرنے والے غزہ پر، سلام ہو حماس، جہاد اسلامی اور فلسطین کے دیگر سیاسی اور جہادی گروہوں پر۔
عزیز و قدیر اللہ نے جو مدد اور عزت فلسطینی مجاہدوں کو عطا کی اس پر اسکا شکر ادا کرتا ہوں، اور جنہوں نے شہید دیئے انکے دلوں کو سکون و اطمینان، شہداء کے لئے رحمت و بشارت، زخمیوں کے لئے مکمل شفاکا طلبگار ہوں، اور ان تمام افراد کو ظالم صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف کامیابی پر مبارکبار پیش کرتا ہوں،ملت فلسطین ان چند دنوں کے امتحان میں سرخرو ہوئی،وحشی اور بھیڑیا صفت دشمن اس بات کو سمجھ چکا ہے کہ فلسطین کے متحد قیام کے سامنے وہ کچھ نہیں کرسکتا،مغربی کنارے ، قدس ،غزہ، ۱۹۴۸ کے مقبوضہ علاقے اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے مل کر فسلطین کے مستقبل کو دکھا دیا ہے۔
ان ۱۲ دنوں میں جابر ریاست نے غزہ پر بڑی ظلم ڈھائے اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ فلسطینیوں کے متحد قیام کے مدمقابل اپنی ناتوانی کے اثر سے جو دیوانگی اور ذلت پر مبنی کردار اپنایا اس نے پوری دنیا میں لوگوں کے ذہنوں کو اس غاصب ریاست کے خلاف کیا اور یہ معرکہ اسرائیل کی پشت پناہ عرب حکومتوں اور بالخصوص ظالم امریکہ کی نسبت لوگوں کے دلوں میں مزید نفرت کا سبب بنا،
ظلم کو جاری رکھنا اور جنگ بندی کی درخواست دونوں ہی دشمن کی شکست تھے لہذا وہ مجبور ہوا کہ ایک شکست کو قبول کرے، اس طرح یہ خبیث ریاست زیادہ کمزور ہوگی۔
فلسطینی جوانوں کی آمادگی اور جہادی اقدار کی قدرت کا اظہار، قوت میں مستقل اضافہ فلسطین کو روز بروز قدرتمندتر اور غاصب دشمن کو زیادہ سے زیادہ کمزور اور بدحال کرے گا،جھڑپوں کا آغاز کرنا اور عارضی طور پر روکنا فلسطین کے جہادی اور سیاسی زعماء کی تشخیص پر مبنی ہے، لیکن تیاری کرنا، میدان میں طاقتور رہنا کسی تعطیل کا شکار نہیں ہوسکتا،غاصب ریاست اور اسکے مزدور رہائشیوں کی بدمعاشی کے خلاف قیام میں "شیخ جراح” کا تجربہ فلسطین کے غیور مسلمانوں کے لئے ہمیشہ دستور العمل رہنا چاہئے ،درود ہو "شیخ جراح” کے جوان مردوں پر۔
اسلامی دنیا مکمل طور پر مسئلہ فلسطین کی نسبت ذمہ دار ہے اور اسکی نسبت دینی ذمہ داری رکھتی ہے،سیاسی عقل اور حکمرانی کے تجربے بھی اس شرعی حکم کی تائید اور اس پر تاکید کرتے ہیں،مسلمان حکومتیں ملت فلسطین کی حمایت میں سچائی کے ساتھ میدان میں آئیں، چاہے عسکری قوت بڑھانے میں، چاہے مالی مدد میں کہ جس کی آج ماضی سے زیادہ ضرورت ہے، چاہے عمارتوں اور گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں،ملتوں کا احتجاج اور اس ظلم پر سوال اس دینی اور سیاسی مطالبے کا پشت پناہ ہے۔
مسلمان ملتیں اپنی حکومتوں سے اس ذمہ داری کا مطالبہ کریں، خود عوام بھی اپنی حیثیت کے مطابق مالی اور سیاسی مدد کرنے کی ذمہ دار ہے،ایک اور اہم ذمہ داری، اس دہشتگرد اور سفاک صہیونی حکومت کے مظالم پر سزا کا مطالبہ ہے، ہر بیدار ضمیر اس بات کی گواہی دے گا کہ ان ۱۲ دنوں میں جس طرح فلسطینی بچوں اور عورتوں کو قتل کیا گیا، یہ بغیر سزا کے نہیں رہنا چاہئے ،غاصب ریاست کے سارے ذمہ دار اور ظالم نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالتوں میں کاروائی ہونی چاہئے اور انہیں سزا سنانی چاہئے اور یہ کام اللہ کی قدرت سے انجام پائے گا، واللہ غالب علی امرہ۔
جمعہ ۹ شوال ۱۴۴۲
۲۱ مئی ۲۰۲۱
سید علی خامنہ ای


مشہور خبریں۔
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس: سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز طلب
?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام
جون
امریکا کی ایٹمی معاہدے میں ممکنہ واپسی سے اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا
?️ 26 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے ایرانی ایٹمی معاہدے میں
مئی
غزہ کی پٹی میں 5 دن میں 70 فلسطینی بچے شہید
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شہری دفاع کے ادارے نے اطلاع دی
جنوری
کھیلوں میں صیہونی لابی کا فلسطین کی حمایت پر ملائیشیا کو سنگین انتباہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونیوں نے کھیلوں میں لابنگ کی تاکہ ملائیشیا کو کھیلوں کے
جنوری
افغان طالبان کی جارحیت، وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب
اکتوبر
ایچ ای سی کے بجٹ میں کمی نہیں ہو گی:وزیر اعظم
?️ 30 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو اعلیٰ ثانوی
مئی
یمنی فوج کا اپنی طاقت کا مظاہرہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے ملکی فوجی صنعت کی ایک
مارچ
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
ستمبر