🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے تاکید کی کہ فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کے غبارے کی ہوا نکال دی ہے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن احمد المدلل نے قیدی یوسف المبحوح کے بہادرانہ آپریشن پر انھیں مبارکباد پیش کی، جنہوں نے خواتین قیدیوں کے دفاع میں صہیونی افسر پر حملہ کیا، اور کہا کہ صہیونی دشمن نے قیدی خواتین کے خلاف بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے اس سینئر رکن نے کہا کہ صہیونی دشمن کے جرائم کے خلاف فلسطینی عوام کے صبر اور استقامت کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی جماعتیں اسرائیلی جیلوں میں موجودہ صورتحال کی انتہائی تشویش اور غصے کے ساتھ پیروی کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قیدی دشمن کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں، جہاد اسلامی کے سینئر رکن نے صیہونی حکومت کو قیدیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ جب تک فلسطینی قیدی جارحیت اور جرائم کا شکار رہیں گے، اس وقت تک خطے میں سلامتی اور امن نہیں ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ مصر کا ایک وفد حال ہی میں تل ابیب کے لیے روانہ ہوا اور اس نے تحریک حماس کی طرف سے صیہونی حکومت کے حکام کو انتباہی پیغام پہنچایا، حماس نے صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اٹھانے کے معاملے کا صہیونی قیدیوں کی رہائی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے،تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ صہیونی قیدیوں کو دن کی روشنی صرف فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں نظر آئے گی،حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اٹھانے میں تاخیر بھی خطے میں دھماکے کا باعث بنے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی عراق سے انخلا کرکے عین الاسد کو اردن اور الحریر کو کویت منتقل کرنے کی خواہش
🗓️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ
اگست
حکومت کا ڈیزل، پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان
🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی
اگست
قطری خواتین کی ائرپورٹ پر متنازعہ تلاشی کی شکایت
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:قطری خواتین کے ایک گروپ نے اس ملک کے حکام سے
نومبر
مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم شہادت، شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا
🗓️ 9 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم
اگست
پاکستان، آئی ایم ایف کی ڈھائی ارب ڈالر کے قلیل مدتی انتظام پر بات چیت
🗓️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تیزی سے ختم ہوتے وقت کے ساتھ پاکستان
جون
چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی
🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس
اپریل
غزہ میں حتمی جنگ بندی اور لبنان کے ساتھ کے ساتھ تنازعات کے بارے میں امریکہ کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے حزب
دسمبر
فرانسیسی صدر اولمپک گیمز کو یوکرین جنگ سے کیسے جوڑ رہے ہیں؟
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں
مارچ