فلسطینی شہید کے اہل خانہ کا سید حسن نصر اللہ کے نام شکریہ کا پیغام

فلسطینی

?️

سچ خبریں:فلسطینی شہید نزار بنات کے بارے میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے حالیہ ریمارکس کے بعد ، ان کے اہل خانہ نے ایک پیغام میں نصراللہ کے موقف پر شکریہ ادا کیا۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل رات (پیر کی رات) ایک تقریر میں فلسطینی شہید نزار بنات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے بیانات سنے اور فلسطین اور خطے کی جنگوں کے بارے میں ان کے خیالات کو پسند کیا ، میں فلسطینی اتھارٹی سے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں ،اس شہید کا خون ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ نزار بنات کے گھر پر فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے حملے میں ان کو شدید زدوکوب کیا گیا جس کے کچھ گھنٹے بعد ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔

یادرہے کہ کل رات کی سید حسن نصراللہ کی تقریر کے بعد ، نزار بنات کے اہل خانہ نے سید حسن نصراللہ کا فلسطینی شہید کے لیے موقف پر ان کے بھائی غسان بنات کے دستخط کردہ خط میں شکریہ ادا کیا۔

المنار کے مطابق بنات کے اہل خانہ نے خط میں زور دیا کہ وہ شہید بنات کے خون پر سودے بازی نہیں کریں گے اور انصاف کا واحد راستہ قاتلوں کو سزا دیناہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں صدی کے جرائم کی ذمہ داری عرب ممالک پر: انصار اللہ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین

ارشد شریف قتل کیس، کینیا پولیس کے خلاف ٹرائل کا آغاز

?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا کی ایلیٹ پولیس یونٹ کے خلاف گزشتہ سال

ہم گیس نکالنے کے حوالے سے اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں: تل ابیب

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لائبرمین نے لبنانی حزب اللہ کے

پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  ہزاروں فرانسیسی طبی عملے نے 5 جنوری کو پیرس میں

صیہونیوں کو مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے کا سنگین تاوان ادا کرنے پڑے گا:حماس

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے

رفح میں لاپتہ بچوں اور شمالی غزہ میں بھوک سے مرنے والے بچوں کی افسوسناک کہانی

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:پورا غزہ بالخصوص اس خطے کا شمال شدید محاصرے میں ہے

غزہ کی جنگ انسانی معاشرے کے لیے ایک حقیقی امتحان

?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے خطے

صیہونی ہمارے انتخابات میں حصہ لینے کے مخالف ہیں:حماس

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک ممبر نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے