?️
سچ خبریں: اسپین کے El Mundo اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے خلاف جنگ میں یورپ کی نجی ملٹری کمپنیوں سے وابستہ کچھ کرائے کے فوجیوں کو استعمال کرتی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی اخبار El Mundo نے غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی فوج کی طرف سے یورپی کرائے کے عناصر کے استعمال کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی فوج حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی فوج کا کیا کہنا ہے؟
اس اخبار نے ہسپانوی فوج کے ایک سابق فوجی Pedro Diaz Flores Corrales کے ساتھ بات کی جو ماضی میں عراق اور یوکرین کی جنگ میں حصہ لیا تھا جبکہ اس وقت صہیونی فوج میں شامل ہیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ کرائے کے فوجیوں کی ایک چھوٹی ٹکڑی اس وقت اسرائیل (مقبوضہ علاقوں) میں موجود ہے جن کے ساتھ خصوصی مشن انجام دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
منافع بخش کاروبار!
ہسپانوی فوج کے سابق سپاہی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج میں شامل ہونا ہمارے لیے بہت منافع بخش ہے اس لیے کہ ہمیں ہر ہفتے 3900 یورو ملتے ہیں نیز اضافی مشنوں کا ریٹ الگ ہے!۔
کوارلس، جو پرائیویٹ ملٹری کمپنیوں ریون اور گلوبل سی ایس ٹی کے درمیان معاہدے کے بعد اسرائیلی فوج میں شامل ہوئے، کہتے ہیں کہ ان کا مشن فوجی کاروائیاں کرنا ہے۔
انہوں نے مزید اعتراف کیا کہ یوکرین کی جنگ میں میری شرکت ان اصولوں کے احترام کی وجہ سے تھی جو میں نے زندگی میں اپنے لیے مقرر کیے تھے، لیکن اسرائیلی فوج کے ساتھ میرا تعاون صرف مادی مقاصد کے لیے ہے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ اس وقت مقبوضہ گولان فرنٹ میں تعینات ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج غزہ کی پٹی کے اندر فوجی کاروائیوں میں حصہ نہیں لے رہی ہیں اور ان کا مشن صرف غزہ اور اردن کے سرحدی علاقوں کی چوکیوں اور کراسنگ پوائنٹ کے امن کو برقرار رکھنے تک محدود ہے۔
کرائے کی فوج!
کوریلس نے مزید نشاندہی کی کہ موجودہ صورتحال میں بہت سی نجی ملٹری کمپنیاں اسرائیل (مقبوضہ علاقوں) میں سرگرم ہیں اور غزہ کے خلاف جنگ میں تل ابیب کی مدد کر رہی ہیں۔
اس رپورٹ میں المونڈو نے اسپین کے علاوہ مختلف ممالک کے کرائے کے فوجیوں کی موجودگی کا ذکر کیا، جن میں فرانس، جرمنی، البانیہ حتیٰ کہ امریکی میرینز بھی شامل ہیں جو عراق، افغانستان، مالی اور کوسوو کی جنگوں میں شرکت کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی کیا حالت کر دی ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
اس رپورٹ کے تسلسل میں ایلمونڈو نے کہا کہ مقبوضہ سرزمین میں موجود کرائے کے عناصر، دنیا کے مختلف حصوں میں ماضی کی جنگوں میں حصہ لینے کی وجہ سے، اشرافیہ اور تجربہ کار فوجی دستے بن گئے ہیں جو اہم مشنز کو سنبھال سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیاسی رہنماؤں کا ان کیمرہ سیشن، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی
مئی
لبنان نے 11 ماہ سے ایک گولی بھی نہیں چلائی، اسرائیل نے کب جنگ بندی کی پابندی کی؟:نبیہ بری
?️ 15 نومبر 2025 لبنان نے 11 ماہ سے ایک گولی بھی نہیں چلائی، اسرائیل
نومبر
نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی
ستمبر
پنجاب بھر کی جیلوں میں تحریک انصاف کی صرف 7 خواتین قید ہیں، آئی جی جیل خانہ جات
?️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں جیل حکام نے 9 مئی کے فسادات
مئی
نتن یاہو کا غزہ امن کونسل میں شمولیت کا اعلان
?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں: نیتن یاہو کی غزہ امن کونسل میں شمولیت پر
فروری
گرفتاری کے خوف سے نتین یاہو کا دورہ واٹیکن منسوخ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم
مئی
عراق میں متنازعہ ڈرامہ سیریل کی نشریات پر پابندی
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ متنازعہ تاریخی سیریل
مارچ