فلسطینی اتھارٹی کاتل ابیب پر بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

فلسطینی

?️

سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے صیہونی حکومت کو آبادکاری روکنے پر مجبور کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کی ضرورت پر زور دیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں صہیونی آبادکاروں اور دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے الاغوار میں الفارسیہ آبی ذرائع پر قبضے کی مذمت کی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ الاغوار میں الفارسیہ آبی ذرائع پر قبضہ اور آباد کاری کی کارروائی کا آغاز فلسطینیوں کے خلاف الاغوار میں لامحدود جنگ کا آغاز ہے اور اس کا مقصدصیہونی بستیوں کو ترقی دینا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے مقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کی توسیع کے منصوبے اور خطے میں دو نئی بستیاں تعمیر کرنے کے منصوبے کی بھی مذمت کی،النشرہ ویب سائٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہےکہ جب کہ قابض حکومت کے اہلکاروں نے قلندیا ہوائی اڈے پر ہزاروں صہیونی یونٹس کی تعمیر کی منظوری کو ملتوی کر دیا ہے، تاہم وہ قصبے کے اردگرد جیفعات حشاکید کے نام سے جنوبی یروشلم میں واقع بیت صفاف کے علاقہ میں ایک نیا قصبہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف حصوں میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور انہیں ان کے گھروں سے بے دخل کرنے پر اتفاق کیا ہے اوراس کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کو دو ریاستی حل کے اصول پر مبنی تصفیہ کے براہ راست اور بالواسطہ جرم اور اس کے نتائج اور امن کے مواقع کی بربادی کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

 

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، پارلیمانی وفد کا 2 روزہ دورہ مکمل

?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز

افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے: طاہر اشرفی

?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور

خیبر پختونخوا میں حکومت اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے

?️ 30 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر خیبر

نیتن یاہو کی غزہ جنگ کی ذلت کو کم کرنے کی ناکام کوشش

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے ایک رکن نے اعلان

سی آئی اے کے جاسوس کی شناخت اور گرفتاری پر چین کا ردعمل

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:آج چین کی قومی سلامتی کی وزارت نے ایک چینی شہری

سپریم کورٹ کی عمران خان کے وکلا کو جاری ہدایت پر وکلا کا اظہار تعجب

?️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیئرمین پی

بنوں: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

?️ 10 اکتوبر 2025بنوں: (سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے