?️
سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے بارے میں سعودی چینل العربیہ کی پالیسی کے احتجاج میں اس چینل کے ایک فوٹوگرافر اور رپورٹر نے استعفیٰ دے دیا۔
العربیہ کے فلسطینی فوٹو گرافر اور رپورٹر معتصم سقف الحیط نے گذشتہ رات اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ اب وہ العربیہ چینل کے لئے کام نہیں کریں گے، دنیا الوطن ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے لکھاکہ فلسطین کے معاملے پر العربیہ کی غیر پیشہ ورانہ پالیسی کے پیش نظر ، میں العربیہ فلسطین (العربیہ چینل کی ذیلی برانچ) کے ساتھ بطور نیوز فوٹو گرافر اپنے کام کے خاتمے کا اعلان کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ فلسطینی صحافی کا استعفیٰ اس کے بعد سامنے آیا جب العربیہ نے ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا کہ ایک رہا شدہ فلسطینی قیدی منصور شحاتیت کو صیہونیوں نے نہیں بلکہ فلسطینی قیدیوں نے زد وکب کیا جس کی وجہ وہ اپنی یاداشت کھو بیٹھے،یادرہے کہ گذشتہ ہفتے صہیونی حکومت نے مغربی کنارے سے 17 سال قید میں رہنے کے بعد منصور شحاتیت کو رہا کیا ،تاہم رہائی کے بعد وہ اپنے کنبہ کے افراد ، والدہ اور بھائیوں کو پہچان نہیں سکے۔
العربیہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ حماس کے حامی فلسطینی قیدیوں نے شحاتیت کے ساتھ تنازعہ کے سبب انھیں اس حد تک زد وکوب کیا کہ وہ اپنی یادداشت سے محروم ہوگئے، فلسطینی جرنلسٹ یونین نے بھی معتصم سقف الحیط کے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے العربیہ کے دعوے کی مذمت کی،یادرہے کہ میڈیا اور ورچوئل نیٹ ورک جیسے ٹویٹرمیں العربیہ کے مخالفین بعض اوقات صہیونی حکومت کی حمایت کے سبب اس سعودی چینل کو العربیہ کہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں 5 دن میں 70 فلسطینی بچے شہید
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شہری دفاع کے ادارے نے اطلاع دی
جنوری
ایران کے خلاف امریکہ کی آنلائن جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں ہونے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے
اکتوبر
یوکرین نیٹو میں شامل ہونے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے:ٹرمپ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرین کی نیٹو
فروری
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں
اگست
سیلاب زدگان کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے امدادی سامان کی آمد جاری
?️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد
اگست
زلنسکی کی تحقیر سے سبق سیکھو؛انصاراللہ کا سعودی حکام سے خطاب
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے سعودی
مارچ
شیخ رشید نے مریم نواز کو مفت مشورہ دیا
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور میںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم
جولائی
شہید سلیمانی ہماری مدد کو آنے والے پہلے شخص تھے:کُرد سیاستدان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کی کردستان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سکریٹری جنرل نے کہا
جنوری