🗓️
سچ خبریں:حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے اہلخانہ اور متعدد دیگر افراد نے ان بچوں کے مزار پر اکٹھے ہو کر قاتل صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پانچ شہید فلسطینی بچوں کے اہل خانہ اور لواحقین نیز غزہ کے عوام نے جبالیا میں پانچ شہید فلسطینی بچوں کے مزار پر اجتماع کیا ا اور غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے دوران فلسطینی بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کئے جانے کی شدید مذمت کی، واضح رہے کہ تیرہ سالہ جمیل ایہاب نجم، چار سالہ جمیل نجم الدین نجم، سولہ سالہ حامد حیدر نجم، سترہ سالہ محمد صلاح نجم اور چودہ سالہ نظمی فائز ابو کرش وہ فلسطینی بچے اور نوجوان ہیں جو غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ وحشیانہ جارحیت میں شہید ہوئے۔
ان شہید فلسطینی بچوں کے اہل خانہ اور لواحقین نے جبالیا میں ان بچوں کے مزار پر اجتماع کیا اور زور دے کر کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ہمیشہ بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرتی رہی ہے اس لئے اس غاصب حکومت کے خلاف عالمی اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔
ان شہید فلسطینی بچوں کے لواحقین نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے والی مزاحمتی تحریک کے تئیں اپنی حمایت پر زور دیا اور اس غاصب نیز مجرم صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے جانے پر زور دیا،یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے 5 اگست 2022 کو غزہ کو مسلسل پچپن گھنٹے جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دسیوں فلسطین شہید ہوئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ جہاد اسلامی فلسطین کا ایک اعلی کمانڈر بھی شہید ہوا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کریمہ پر امریکی میزائلوں سے حملہ کر سکتا ہے: پینٹاگون
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرین کی طرف سے جزیرہ نما کریمہ پر حملہ کرنے
اکتوبر
الجزیرہ کے مجری کا اکاؤنٹ بلاک، وجہ؟
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ مجری تامر المسحال کے
ستمبر
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر
فلسطینی صحافی کے لیے اسماعیل ہنیہ کا پیغام
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی صحافی
جنوری
کیا ٹرمپ کی صدارت امپریالزم کی واپسی ہے؟اکانومسٹ
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:معروف جریدے اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین شمارے میں ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
یمنی انصاراللہ کا سعودی حکام کے نام پیغام
🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سعودی عرب کے اندر
مارچ
صیہونی حکومت کس طرح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے؟
🗓️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:جعلی صیہونی حکومت 20ویں صدی کے آغاز میں انگلستان کی قیادت
دسمبر
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری