فرانس سے پہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں

فرانس سے ہہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں

?️

فرانس سے ہہلے کتنے ملک فسلطین کو تسلیم کر چکے ہیں
سال 2025 کے آغاز تک، اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 ممالک نے فلسطین کو بطور ایک آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کر لیا ہے، جو کل کا 75 فیصد بنتا ہے۔ یہ عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور اسرائیلی قبضے کے خلاف ایک مضبوط پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
فرانس، جو کہ مغربی دنیا کی ایک اہم طاقت اور گروپ آف سیون (G7) کا رکن ہے، عنقریب فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے جا رہا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ان کا ملک فلسطین کی خودمختار ریاست کو تسلیم کر لے گا۔
یہ فیصلہ عرب ممالک کی طرف سے بھرپور تحسین اور اسرائیل کی شدید ناراضی کا باعث بنا ہے۔ اسرائیلی پارلیمان نے حال ہی میں کرانہ باختری کو اسرائیلی علاقوں میں ضم کرنے کی حمایت میں ووٹ دیا، جسے فلسطینی ریاست کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر میکرون نے اس اقدام کو مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دیرینہ مسئلے کے سیاسی حل کی طرف ایک قدم ہو گا۔
فلسطین کو حالیہ برسوں میں تسلیم کرنے والے ممالک:2024 میں اقوام متحدہ کے کئی ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی تھی کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے تاکہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کو روکا جا سکے۔ اس اپیل کے بعد درج ذیل 9 ممالک نے فلسطین کو باضابطہ تسلیم کیا:آرمینیا،آئرلینڈ،ناروے، اسپین، اسلووینیا، باہاماز، ترینیداد و ٹوباگو، جمیکا، بارباڈوس جبکہ اس کے برعکس، امریکا، برطانیہ اور جاپان جیسے ممالک نے ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بین الاقوامی سطح پر فلسطین کی بڑھتی ہوئی حمایت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا:فلسطینی ایک آزاد ریاست اسرائیل کے ساتھ نہیں، بلکہ اس کی جگہ ایک ریاست چاہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کرانہ باختری کو مکمل طور پر ضم کر لیتا ہے تو اس سے فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات مزید محدود ہو جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ماضی میں شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں ستاروں کے لیے مالی مشکلات کا شکار

برطانوی بادشاہ سے دگنی دولت کے مالک برطانوی وزیر اعظم

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے

امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے

ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے

غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں مصر اور سعودی عرب کا بیان

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قاہرہ دورے کے

ایٹمی شعبے کے فوجی نظریے میں تبدیلی کا امکان ہے: خرازی

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: سینئر ایرانی سفارت کار کمال خرازی نے لبنان کے المیادین

غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟ حماس یا صیہونی؛صیہونی اخبار کا سروے

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار کے تازہ ترین سروے سے پتا چلتا ہے

ہر رمضان میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کیخلاف اسرائیلی فورسز کے حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں،عمران خان

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوم  القدس پرفلسطینی  عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے