فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان کے خلاف ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی اپیل

فرانسیسی

?️

سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان پر عمل درآمد کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گیا ہے،تاہم فرانسیسی یونینوں نے اس منصوبے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج اور فرانس کو مفلوج کرنے کے لیے ہڑتال کی کال دی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی ایس آر ایف نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں لاکھوں افراد حکومت کے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو یونینز ملک کو مفلوج کر دیں گی،یاد رہے کہ پنشن اصلاحات کے خلاف جدوجہد فرانس میں ہر جگہ واضح ہےیہاں تک کہ پیرس میں زرعی نمائش "سیلون ڈی ایل ایگریکلچر” میں میں بھی جو فرانس کی سب سے بڑی عوامی نمائش ہے اور اس ملک کی صنعت کے لیے ضروری ہے نیزاس میں ٹریڈ یونینز بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ژک گبن ٹریڈ یونین کے نائب صدر ہیں، جو CGC ایمپلائیز ایسوسی ایشن میں زرعی کوآپریٹو ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے، اس کے بوتھ پر ایک نوٹس آویزاں کیا گیا ہے جس میں فرانس کی تمام بڑی ٹریڈ یونینوں کو مظاہرہ کرنے کا کہا گیا ہے،گبن کا کہنا ہے کہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب میری اعتدال پسند CGC یونین بنیاد پرست CGT یونین کے ساتھ مل کر احتجاج کرتی ہے تو ثابت ہو جاتا ہے کہ مسئلہ کتنا سنگین ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں پنشن اصلاحات اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، فرانسیسی سینٹ کے پاس قانون میں ترمیم کے لیے اتوار کی آدھی رات تک کا وقت ہے جس کے دو ہفتے بعد حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا یہ قانون کو نافذ کرنا ہے یا نہیں جبکہ یونینز اس قانون کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی دھمکی دے رہی ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر فرانسیسی حکومت نے اس منصوبے کو ختم نہیں کیا تو عوامی زندگی اور معیشت ٹھپ ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اس ملک میں سرکاری ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62 سے بڑھا کر 64 کرنا ان احتجاج کی صرف ایک وجہ ہے نیز اس میں شمولیت کے سالوں کی تعداد کے بارے میں بھی تنازعہ ہے،پہلے مکمل پنشن کے لیے 41 سال درکار تھے جبکہ مستقبل میں یہ 43 سال ہو جائیں۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ لبنان کا واحد محافظ ہے، قابض دشمن پر تیسری فتح قریب ہے: عبدالباری عطوان

?️ 19 اگست 2025حزب اللہ لبنان کا واحد محافظ ہے، قابض دشمن پر تیسری فتح

وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر اپنے ملک سے کیسے بھاگی؟

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ

یوم یکجہتی کشمیر منانے سے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں: آغا سید حسن

?️ 4 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن

معذور افراد بھی اینڈرائڈ فون استعمال کرسکیں گے

?️ 26 ستمبر 2021نیویارک(سچ خبریں) دُنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن بنانے والی کمپنی

حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد

کیا ٹرمپ ہندوستان کو چین کی طرف دھکیل رہے ہیں؟

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہو

انسانی جسم میں بیماری اور چربی سے متعلق  اہم تحقیق

?️ 9 دسمبر 2021لندن(سچ خبریں) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور کواڈرم انسٹیٹیوٹ نے

جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے