?️
سچ خبریں:فرانس میں 24 مساجد کو بند کیے جانے کے باوجود فرانسیسی رہنما اس ملک میں مزید مساجد کی مساجد کو بند کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فرانسیسی دائیں بازو کی سیاست دان مارین لی پین نے فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرامانان سے کہا کہ وہ اس ملک میں مزید مساجد بند کر دیں، لی پین نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 2 سالوں میں 24 مساجد کو بند کرنا ناکافی ہے۔
اس فرانسیسی سیاست دان نے فرانسیسی ٹیلی ویژن چینل(BFMTV) سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر داخلہ کبھی یہاں ایک مسجد اور وہاں ایک مسجد بند کرتے ہیں جبکہ انہیں ہماری سرزمین پر تمام مساجد کو بند کر دینا چاہیے نیز تمام انتہا پسندانہ سوچ رکھنے والے مسلمانوں کو فرانس سے بے دخل کردینا چاہیے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے گزشتہ دو سالوں میں 99 مساجد کو کڑی نگرانی میں رکھا ہے اور 24 مساجد کو بند کیا ہے جب کہ کہا جا رہا ہے کہ متعدد دیگر مساجد کو بھی بند کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ کام فرانس کے وزیر داخلہ کے حکم کے مطابق جلد کیا جائے گا جس کی وجہ سے اس ملک کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ کو حقائق کے منافی ہے
?️ 6 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ الیکشن
نومبر
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر پرویز عابد ہرل
اپریل
فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فرانس کی حکومت نے اسرائیل کی خدمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں
مئی
صیہونی سفارتکاروں کی بھی نیندیں حرام
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی
مارچ
ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے
دسمبر
برکس، کمپاس کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف موڑتا ہے: سعودی ماہر اقتصادیات
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مالیاتی اور اقتصادی مشیر مجدبن احمد الصوائغ نے
جون
بجلی کمپنیاں زائد بلنگ کرکے صارفین کا خون نچوڑنے لگیں
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی فراہمی میں زائد بلنگ اور بدعنوانی
دسمبر
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی
مئی