?️
سچ خبریں:ایران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی پر تین روزہ جارحیت میں حالیہ وحشیانہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم فلسطینی شہداء کے خون کا ضرور بدلہ لیں گے۔
ایران میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ میں 5 بچوں سمیت متعدد شہریوں متعدد فلسطینیوں کو شہید کیا، ہم صحافیوں سے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اپنا قلم استعمال کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ لڑائی کے آغاز میں ہم نے اپنے بھائیوں سے اس جرم کا جواب دینے کے لیے بات کی، ہم نے ایک ہی وقت میں دو باتیں اٹھائیں؛ ایک یہ کہ ہر جرم کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور دوسری یہ کہ ہمیں ان جرائم کا جائز جواب دینے اور ان جرائم کا بدلہ لینے کا حق حاصل ہے۔
قدومی نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ لڑائی اور دشمن کے بعض پروپگنڈوں کے بارے میں کہا کہ جب دشمن کو معلوم ہوا کہ ہم نے مشترکہ آپریشن روم میں مزاحمتی گروہوں کی صفوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر مبنی فیصلے کئے ہیں تو صیہونی دشمن نے مزاحمتی گروہوں کے خلاف پروپیگنڈہ جنگ شروع کر دی اور دعویٰ کیا کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کا کوئی پشت پناہ نہیں ہے نیز مزاحمتی گروہوں میں تفرقہ پایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی الکشن امیدواروں میں افراتفری
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:مظاہرے ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹیس نے کہا کہ
جولائی
حکومت سینیٹ انتخابات میں عمران خان کے لیئے دھاندلی کی راہ ہموار کر رہی ہے
?️ 6 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
فروری
شامی دفاعی سسٹم کا لاذقیہ پر ہونے والے صیہونیوں کے حملے کا مقابلہ
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے صوبےلاذقیہ کی بندرگاہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے
دسمبر
غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: رفح کے میئر نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں
جنوری
سعودی اتحاد جنگ بندی پر کاربند نہیں: یمنی عہدہ دار
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے
اپریل
ڈالر پھر مہنگا،روپے کی قدر میں کمی
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایف اے پی کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج
اگست
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
سعودی فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے کھول دی گئی: اسرائیل ہیوم
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار ہیوم نے آج اتوار کو لکھا ہے کہ
جون