?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کو انسانی امداد کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
مغربی ایشیا میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام اشدود کی بندرگاہ میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد بھیجنے سے روک رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟
رشیا ٹوڈے کے رپورٹ کے مطابق UNRWA نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے حال ہی میں لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے اسرائیل بندرگاہ پر 1.1 ملین افراد کے لیے خوراک کا ذخیرہ معطل ہے۔
یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ مذکورہ معاون کارگو چاول، آٹا، مٹر، چینی اور سبزیوں کے تیل کے 1049 کنٹینرز ہیں۔
یو این آر ڈبلیو اے کے ڈائریکٹر فلیپ لازارینی نے کہا کہ ترکی کی طرف سے بھیجی جانے والی انسانی امداد اشدود کی بندرگاہ میں کئی ہفتوں سے رکی ہوئی ہے جبکہ اسرائیلی ٹرانسپورٹ کمپنی نے اطلاع دی کہ اسے اسرائیلی کسٹم کی طرف سے کال موصول ہوئی اور اسے حکم دیا کہ وہ UNRWA کے کسی بھی کارگو کا داخلہ بند کر دے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کا آپریشن وقفے وقفے سے جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل حملہ آوروں کو منھ توڑ جواب دیتے ہیں: امریکی ویب سائٹ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: ایک امریکی فوجی تجزیاتی ویب سائٹ کے مطابق، ایران کے
جون
روس نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرونز اور 40 میزائل داغے
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے روس کے شدید ڈرون اور
جون
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر
اردوغان اور مخالفین کے درمیان آئینی ترمیم کی بحث گرم
?️ 30 مئی 2025 سچ خبریں: اگر آج کل آنکارا کے اخبارات کے صفحات پلٹیں، تو
مئی
چینی اسکینڈل میں زرداری اور شریف خاندان ملوث ہیں، اربوں روپے کمائے، عمر ایوب
?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے
جولائی
پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن
اگست
شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو عبادات سے روکنے کی مذمت
?️ 14 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
افریقہ میں اسرائیل کی اہمیت تل ابیب کے تصور سے کہیں کم : عطوان
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ
فروری