?️
سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب غزہ کو انسانی تباہی اور خوراک کے بحران سے چھٹکارا پانے کے لیے فوری طور پر تمام انسانی کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت ہے، غزہ کے میڈیا آفس نے صہیونیوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی غذائی امداد میں اضافے کے اعدادوشمار کو مکمل جھوٹ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟
ایسے حالات میں جب قحط اور خوراک کے بحران سے غزہ کی پٹی میں روزانہ ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگیوں کو قابضین کی نسل کشی سے خطرات لاحق ہیں، غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کی میڈیا تنظیم نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے امداد اور خوراک میں اضافے کو حقیقت کو مسخ کرنا اور سراسر جھوٹ قرار دیا۔
غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے ہفتے کے روز غزہ کے لیے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کی آمد میں اضافے کے حوالے سے صہیونیوں اور امریکیوں کے بیانیے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
میڈیا آرگنائزیشن نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کی کل تعداد یومیہ 130 سے 150 کے درمیان ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا بیانیہ جسے امریکہ نے بھی تسلیم کیا ہے اور اس کا اعلان بھی کیا ہے، یہ ہے کہ روزانہ تقریباً 300 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوتے ہیں لیکن یہ سراسر جھوٹ اور حقیقت کو مسخ کرنا ہے۔
دوسری جانب الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ میں اس حکومتی ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے اب بھی خوراک کے حقیقی بحران سے دوچار ہیں اور شمالی غزہ میں قحط کو روکنے اور پورے غزہ میں غذائی بحران سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے، تمام کراسنگ پوئنٹس کو کھولنا ہے۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق اپریل کے آغاز سے اب تک 2800 سے زائد ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے سے روکا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض غزہ کی پٹی میں انسانی حقیقت کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ بول رہے ہیں اور کچھ عرصے سے یہ غلط بیانیہ پھیلا رہے ہیں کہ امداد کی ترسیل کا طریقہ کار بہتر ہوا ہے اور غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کے لیے امداد کی آمد میں اضافے کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے بھی تردید کی گئی تھی کیونکہ اس ادارے نے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اپریل میں خوراک لے جانے والے صرف 392 ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ کی پٹی پر صیہونی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 3449 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلیوں نے کسی بھی قسم کی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی تعداد 76901 ہے۔
دریں اثناء غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے اب بھی ہزاروں فلسطینی شہداء کی لاشیں موجود ہیں اور سینکڑوں دیگر لاپتہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
کرم تنازعہ کے حل کیلئے مشران نے معاہدے پر دستخط کردیئے
?️ 28 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ پاراچنار میں کرم تنازعہ کے
دسمبر
مسلم لیگ (ق) نے 45 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، شفقت محمود کی تصدیق
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما پاکستاں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شفقت محمود
دسمبر
غزہ پر اسرائیلی ڈرون حملے؛ تین فلسطینی شہید، ۱۹ زخمی
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر منگل کی شام صیہونی
جولائی
وزیر اعظم نے اچھا وقت آنے کی خوشخبری سنا دی
?️ 28 مئی 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان نےتقریب سے اپنے خطاب میں
مئی
روس یوکرین کو ڈرون حملوں سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: زیلینسکی
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا
جنوری
سیاحت کی وزارت وزیراعلی کے پاس ہے، ان کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا
?️ 2 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی
امریکہ کے یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں نئوفاشسٹوں کی ریلی
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: امریکہ میں یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ ہی، ایک
جولائی
24 گھنٹے میں 24 صیہونی مخالف کاروائیاں
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ
جون