?️
سچ خبریں: امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں حماس کی سرنگوں کی لمبائی پر صیہونی فوج کے اعلیٰ حکام کی حیرت کا انکشاف کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے آج اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں صیہونی اعلیٰ حکام کا خیال تھا کہ غزہ میں سرنگوں کی لمبائی 400 کلومیٹر ہے لیکن اب اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حماس کی سرنگوں کا یہ نیٹ ورک 560 سے 720 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور ان سرنگوں سے باہر نکلنے کے لیے 5700 سے زیادہ راستے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی سرنگیں کیسی ہیں، صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
اس اخبار نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ صرف خان یونس شہر میں 160 کلومیٹر طویل سرنگیں ہیں۔
گزشتہ روز مغربی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ صہیونی غزہ میں حماس کی سرنگوں کی گہرائی اور ان کے اعلیٰ معیار سے حیران ہیں۔
امریکی اور اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی جانب سے بنائی گئی سرنگوں کی وسعت، گہرائی اور معیار نے ہمیں حیران کر دیا ہے۔
انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس نے ان سرنگوں کی تعمیر کے لیے ایسے مواد کا استعمال کیا ہے جس نے تل ابیب کو مکمل طور پر حیران کردیا۔
مزید پڑھیں: کیا حماس کی سرنگوں نے کام کیا؟
امریکی اور اسرائیلی حکام نے بتایا کہ ہمارا اندازہ تھا کہ حماس کی سرنگیں 350 سے 450 میل تک پھیلی ہوئی ہیں جبکہ اب ہمارا اندازہ ہے کہ تقریباً 5700 علیحدہ سرنگیں ہیں جو غزہ میں سرنگوں کے نیٹ ورک سے جڑی ہوئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی وعدوں اور افغان پناہ گزینوں کی نامعلوم قسمت کی برزخ
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سابق افغان صدر کی معزولی اور طالبان کے کابل پر
فروری
اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی: عمران خان
?️ 4 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا شوکت
نومبر
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کو نذر
جولائی
ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو، چیف جسٹس
?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی
جنوری
شام میں امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی سازش ناکام
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان، علاقائی اخبار رائی الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز
دسمبر
عالمی بینک کا افغانستان کی رکی ہوئی ۵۰۰ ملین ڈالر رقم جاری کر نے کا ارادہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین
دسمبر
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
امریکی میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کی برطرفی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے ایک اہم میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کو
جون