?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے مختلف علاقے بھی صیہونی افواج کی جانب سے رات کے وقت چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی گئی۔
الجزیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ کے شمال میں الدعوہ اسٹریٹ پر فلسطینیوں کے مکانات پر بمباری کی۔
نصرت کیمپ کی پوسٹ بلڈنگ پر بمباری کے دوران کم از کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ نیز غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج کیمپ کے مکانات پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
ان جارح جنگجوؤں نے نصرت کیمپ میں واقع القسام مسجد کے اطراف کے علاقوں پر بھی حملے کئے۔
صہیونی فوج کے مغربی کنارے پر ٹارگٹ اور منصوبہ بند حملے
دوسری جانب مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے ٹارگٹ اور منصوبہ بند حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
الجزیرہ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع بلتا کیمپ پر کل صبح اور نصف شب کے دوران حملہ کیا۔
انہوں نے تلکرم کیمپ پر بھی حملہ کیا اور اس کیمپ کی کچھ سڑکیں اپنے بلڈوزر سے تباہ کر دیں۔
بیت المقدس کے قریب واقع عبیدیہ علاقے پر صیہونی عناصر کے حملے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان بھی قابض فوج کی گولیوں سے زخمی ہوا۔
صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع حزمہ کے علاقے پر حملہ کرکے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو بھی تباہ کردیا۔
صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے نور شمس کیمپ میں واقع المحجر محلے کی پانی کی پائپ لائن کو بھی تباہ کردیا۔
قابض عناصر کے حملوں میں ہیبرون شہر کا علاقہ راس الجراح بھی شامل تھا۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا کی اچانک وارننگ؛ لوگ جرمنی کا سفر نہ کریں
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو جرمنی کے سفر
ستمبر
عراقی خودمختاری امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بعد ہی ممکن ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 5 اکتوبر 2021عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
اکتوبر
ہم اسلحے کے ریاستی کنٹرول کے حامی ہیں مگر غیر مسلح کرنے کے مخالف ہیں: لبنانی ایم پی
?️ 17 اگست 2025ہم اسلحے کے ریاستی کنٹرول کے حامی ہیں مگر غیر مسلح کرنے
اگست
پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے
مئی
بحرین میں افغان امن اجلاس میں آرمی چیف اورآئی ایس آئی کے سربراہ کی شرکت
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور انٹر سروسز
مارچ
جرمنی نے یوکرین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدوں کے باوجود جرمن
جون
مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 16 مئی 2022(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما
مئی
صیہونیوں کی نسل پرستی برطانوی صحافی کی زبانی
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایک برطانوی صحافی نے صیہونی آبادکاروں اور فوج میں نسل پرستی
مئی