?️
سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے کل سے اسرائیل میں جنگی حالات کا اعلان کرنے کی بات کی جب کہ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 1100 سے زائد ہونے کی خبر دی ہے۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1128 اور زخمیوں کی تعداد 5489 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
اس وزارت کے مطابق مغربی کنارے میں 28 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہوئے۔
درایں اثنا جرمن وزارت دفاع کے ایک باخبر فوجی ذریعے نے بدھ کے روز اسپیگل میگزین کی ایک رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے روئٹرز کو بتایا کہ جرمنی نے اسرائیل کو غزہ میں مزاحمتی فورسز کے خلاف حملوں کے لیے اپنے دو ہیرون ٹی پی جنگی ڈرون استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، جرمن فوجی اہلکار نے، جس نے نام ظاہر کرنے سے انکار کیا، بدھ کی شب اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے برلن سے طبی سازوسامان حاصل کرنے اور جرمن اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے:حماس
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بھی اس تنظیم کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کے حوالے سے بتایا کہ غزہ پر صہیونی فوج کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد رہائشی مکانات تباہ اور زمین بوس ہو گئے ہیں جس کے نتیجہ میں 263000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان
مئی
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے 3 اہم سوال
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی
اپریل
بن سلمان کی دوسرے شہزادوں کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کا وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سعودی
اکتوبر
سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی
فروری
ٹرمپ اور روس کے درمیان تعلقات میں ہلیری کلنٹن شامل
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم
مئی
کیا امریکہ تباہ ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس ملک
دسمبر
اسرائیلی ذرائع کے مطابق رفح کی سرنگوں سے 200 حماس اہلکاروں کے انخلا پر ابتدائی اتفاق
?️ 12 نومبر 2025 اسرائیلی ذرائع کے مطابق رفح کی سرنگوں سے 200 حماس اہلکاروں
نومبر
ایران نے سکھایا صیہونی حکومت کو سخت سبق
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے ہاتھوں شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید سید حسن
اکتوبر