?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 1600 صیہونی فوجی معذور ہو چکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے عبرانی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ صہیونی آرمی ریڈیو نے فوج کی معذوروں کی انجمن کے سربراہ کے حوالے سے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر (غزہ میں جنگ کے آغاز) سے اب تک 1600 اسرائیلی فوجیوں کی جنگی معذوروں کے طور پر شناخت ہو چکی ہے جن میں سے 400 اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں
اس رپورٹ کے مطابق قابض فوج کے ریڈیو نے معذور فوجیوں کی زیادہ تعداد کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان تمام افراد کو جسمانی نقصان پہنچا اور جنگ کے بعد ہمیں ہزاروں ایسے افراد کا سامنا کرنا پڑے گا جو ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہوں گے۔
فلسطینی ذرائع نے عبرانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے 45ویں دن (20 نومبر ) پیر تک 1500 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور 3400 زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ چند دنوں کے دوران صیہونیوں اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان متعدد جنگی محوروں میں ہونے والی لڑائیوں میں شدت آنے سے صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
عبرانی اخبار یدیوت احرونٹ نے اس سے قبل اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی اصل وجہ فلسطینی افواج کے ساتھ لڑائی کے دوران براہ راست نشانہ بننا یا شارپنل اور اینٹی آرمر میزائلوں کا نشانہ بننا ہے۔
اس رپورٹ کے آخری حصے میں کہا گیا ہے کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی زمینی کاروائیوں میں توسیع کرتی ہے اور جاری رکھتی ہے تو تقریباً 400 مزید فوجیوں سے محروم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس سے قبل بیان کیا تھا کہ میدان میں صہیونیوں کے جانی نقصان کے علاوہ خود قابض حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی پر بمباری میں 50 صیہونی قیدی مارے گئے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ القسام فورسز کی معلومات اور فیلڈ مشاہدات کے مطابق قابض افواج کی ہلاکتیں تل ابیب کے اعلان سے کہیں زیادہ ہیں،حقیقی اعداد و شمار سب کو چونکا دیں گے۔


مشہور خبریں۔
نو منتخب صدر کی پہلی پریس کانفرنس، سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران
جون
امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ہیں:عمران خان
?️ 6 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا
مئی
سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا ایران کو انقلاب کی سالگرہ پر تہنیتی پیغام
?️ 11 فروری 2026سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا ایران کو انقلاب کی
فروری
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر
امریکی خفیہ ادارے اپنی بڑی ناکامیوں کا جائزہ لینے پر مجبور
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:کانگریس کے دباؤ نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مجبور کیا
مئی
ہارن کی جگہ بم کا بٹن دبانے سے 21 داعشی اپنے ہی ہاتھوں ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے شہر سامرا میں داعش دہشت گرد تنظیم کے کچھ
فروری
افغانستان پر قبضے کے خاتمے پر یمن کا رد عمل
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے افغانستان پر قبضے کے
اگست
ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب اللہ
?️ 25 نومبر 2025 ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب
نومبر