?️
سچ خبریں:18 عرب ممالک کے نوجوانوں میں کیے جانے والے کے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ ان میں چین امریکہ سے زیادہ مقبول ہے۔
24 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اماراتی کمپنی ایسڈا بی سی ڈبلیو کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان عربوں کی اکثریت چین کو امریکا سے زیادہ اپنے ملک کا اتحادی سمجھتی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس سروے کے نتائج نوجوان عربوں میں چین کی مقبولیت میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں، یہ مقبولیت اس مرحلے پر پہنچ گئی ہے کہ وہ امریکہ اور دیگر ممالک سے آگے ہے۔
واضح رہے کہ سروے میں شرکت کرنے والے 18عرب ممالک کے 3600 نوجوانوں میں 80% کا خیال ہے کہ چین ان کے ممالک کے لیے ایک قابل اعتماد اتحادی بن گیا ہے۔
مزید:خطے سے امریکیوں کو نکالنے کا معما کیسے مکمل ہوگا؟
قابل ذکر ہے کہ 2015 میں کیے گئے اسی طرح کے ایک سروے میں عرب نوجوانوں کے درمیاں امریکہ اتحادیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین کے امریکہ سے آگے نکلنے کی وجوہات صیہونی حکومت کی مکمل حمایت میں واشنگٹن کی پالیسیاں ہیں جسے خطے کی اقوام کی حمایت حاصل نہیں ہے،دریں اثنا اس سروے میں حصہ لینے والے اب بھی صیہونی حکومت کو اپنا اول درجے کا دشمن سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ چین نے خطے میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی کا فائدہ اٹھایا ہے اور اپنا کردار بڑھا کر اس ملک کی جگہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی:سعودی عرب کے نزدیک چین کی کیا حیثیت ہے؟،امریکہ میں کیا تصور ہے؟
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے برعکس چین خطے میں معیشت کو اپنی پہلی ترجیح سمجھتا ہے اور اسے سیاست پر ترجیح دیتا ہے، یہ ملک اس وقت خطے میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اس لیے سعودی عرب کے ساتھ چین کی تجارت کی مالیت 2021 میں 87 بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے جو امریکہ اور یورپی یونین سے زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
دردانہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کا گہرے دکھ کا اظہار
?️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر
اگست
نظرثانی کیس، وکیل کے بیمار ہونے پر خود فائز عیسی نے دئے دلائل
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی
مارچ
صیہونیوں میں فلسطینیوں کا خوف ہراس
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:جنین میں مزاحمتی گروپوں کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کی طرف
جون
ایران سے تیل کی خریداری کم کرنے کے لیے چین اور امریکہ کے درمیان مذاکرات
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:روئٹرز نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے ایران سے
ستمبر
جج کی رخصت: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہوگی
?️ 11 جون 2025اسلام آباد : (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے رخصت
جون
سعودی عرب ہمارا دوست ہے: صیہونی جنرل
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی عبوری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے
مئی
عراق ،شام اور اردن کے لیے امریکی صیہونی سازش
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے تجزیہ کار نے شام ، اردن اور عراق
اپریل
’نیورالنک برین چپ‘ کی مدد سے مفلوج شخص نے شطرنج کیسے کھیلی؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ملکیتی سٹارٹ اپ نیورالنک
مارچ