?️
سچ خبریں:عراق کے سائرون پارلیمانی اتحادکے سربراہ نے عراق میں غیر ملکی دہشت گرد عناصر کی پھانسی کو روکنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کا انکشاف کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں سائرون اتحاد کے سربراہ بدر الزیادی نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی دہشت گرد عناصر کی پھانسی پر عمل درآمد نہ کرنےکے لئےہمیں بین الاقوامی دباؤ کا سامنا، انہوں نے مزید کہا کہ ان دہشت گرد عناصر میں سے زیادہ تر جن کے ہاتھ عراقی عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ، وہ تمام خلیج فارس اور دیگر ممالک کی سرحد سے متصل کئی ممالک کے شہری ہیں، الزیادی نے کہا کہ عراقی صدر برہم صالح کو جلد سے جلد موت کی متعلقہ سزاؤں کی منظوری دینی چاہئے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غیر ملکی دہشت گردوں کی پھانسی کی تصدیق میں تاخیر سے دہشت گرد گروہوں کی عراقی عوام کے خلاف اپنے اہداف کی انجام دہی کے سلسلہ میں حوصلہ افزائی ہوگی ،یادرہے کہ گذشتہ روز عراقی قانونی ماہر حبیب القریشی نے بھی کہا تھا کہ عراق پر دہشت گرد عناصر کی پھانسی معطل کرنے کے لئے بین الاقوامی دباؤ ہے، انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گرد عناصر کی پھانسی کے لئے خصوصی احکامات کے اجراء کو روکنا آئین کی شقوں کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ انھیں ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانے سے روکنے کے لیے عراق پر دباؤ ڈالاجارہا ہے جنہوں نے ان دہشتگردوں کی سرپرستی کی ہے اور اب بھی انھیں ان کی ضروت ہے جبکہ وہ اس بات کو نظر انداز کررہے ہیں کہ ان درندوں نے اسلام دشمن طاقتوں کے اشاروں پر کتنے بے گناہ لوگوں کو خون بہایا ہے ،کتنے بچے یتیم کیے ہیں،دہشتگردوں کے سہلوت کاروں کو یہ کبھی نظر نہیں آئے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35
جنوری
حماس کا مسجد الاقصی کے بارے میں اہم بیان
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت
ستمبر
سی این این پر مقدمہ کروں گا: ٹرمپ
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی جانب
جولائی
مغرب دنیا کے ممالک کے خلاف کون سا ہتھیار استعمال کرتا ہے؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں شام کے صدر
ستمبر
امریکی ماں کا اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کے لیے طنزیہ پیغام
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں ورچوئل نیٹ ورکس پر ایک ماں کی تصاویر شائع
اپریل
ارجنٹائن کے انتہاپسند صدر کا سرکاری ملازمین پر عتاب
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
الحشد الشعبی کے ہاتھوں اہم داعشی دہشتگرد گرفتار
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:عراقی فورسز الحشد الشعبی نے انسداد دہشت گردی کی ایک کامیاب
جنوری
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں 59 فیصد اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کے مقابلے
مارچ