عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟

عراق

🗓️

سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں کی بے دخلی اور اس ملک میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافے کے درمیان تعلق کی طرف اشارہ کیا۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر کاظم الحاج نے تاکید کی ہے کہ عراق میں دہشت گردی سے متعلق تمام سکیورٹی خطرات بیرونی افواج بالخصوص امریکیوں کے انخلاء سے ختم ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی موجودگی سے عراق کو کیا نقصان ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کا مسئلہ اٹھایا جاتا ہے تو اس ملک میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

الحاج نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عراق میں سرگرم دہشت گرد عناصر امریکی فوج کے حکم کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ عراق میں قومی ارادہ دینی افکار سے پیدا ہوا نیز اس ملک میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کی موجودگی پر مبنی سیاسی ارادہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے کہ عراق میں تعینات تمام بیرونی قوتیں قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ کو عراق سے نکلنے سے انکار کی بھاری قیمت چکانی پڑی

الحاج نے تاکید کی کہ ان غاصبوں نے ملک میں امریکہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی گروہوں کو تعینات کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج کو نکالنے پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کی سابقہ ​​قرارداد میں ترمیم ممکن ہے تاکہ یہ وسیع تر ہو اور اس میں فوجی اور اسٹریٹیجک افواج شامل ہوں۔

مشہور خبریں۔

راولپنڈی: 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں 532 افراد گرفتار

🗓️ 29 مئی 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پولیس نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں

یوریشیا اور اسلامی ممالک میں اثر و رسوخ پر تل ابیب کی توجہ

🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اعتراف کیا کہ

نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے نئے ججز کی حلف برداری

🗓️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر ٹرمپ کے دستخط ؛وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ

🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نو منتخب

عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!

🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب

ہمارے پاس دشمنوں سے نمٹنے کے لیے کافی بمبار طیارے ہیں: پینٹاگون

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے دعویٰ

ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما

🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے