?️
سچ خبریں:عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران دیالی صوبے میں داعش کے دو رہنماؤں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج ملک کے مختلف حصوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، عراقی فورسز نے حال ہی میں داعش کی باقیات کے خلاف ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے، رپورٹ کے مطابق عراقی آرمڈ فورسز کے جنرل کمانڈ کے ترجمان یحییٰ رسول نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے صوبہ دیالی میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عراقی آرمڈ فورسز جنرل کمانڈ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ عراقی فورسز آپریشن کے دوران دو تکفیری رہنماؤں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں،واضح رہے کہ داعش کے دونوں رہنماؤں نے دیالی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کاروائیوں کا منصوبہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عراقی فوج نے موصل کے جنوب مشرق میں واقع حمام العلیل علاقے میں تکفیری عناصر کی باقیات پر شدید حملہ کیا، اس حملے میں ایک بڑی تعداد تکفیریوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔
یادرہے کہ اگرچہ عراقی حکومت باقاعدہ طور پر اس ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کرچکی ہے تاہم عراق میں غیر قانونی طور پر موجود امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی پشت پناہی میں اس دہشتگرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر آئے دن ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیاں کرتے رہتے ہیں جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ عراقی عوامی فورس الحشد الشعبی نےاپنے ملک سے داعش کا صفایا کرنے کی ٹھان رکھی ہے جس کے تحت اب تک اس کے خلاف سیکڑوں کاروائیاں کی جاچکی ہیں جن میں دہشتگردوں کو وسیع پیمانہ پر نقصان ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ
?️ 3 ستمبر 2025ہری پور (سچ خبریں) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی
ستمبر
انصاراللہ کی سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تصدیق
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
اپریل
فرانس الجزائر کا پرانا دشمن
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے افتتاحی موقع پر کہا کہ ہم اپنے
نومبر
بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، معاشی پیکج اور معاہدے متوقع
?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں
اگست
صیہونی حکومت نے ایک سال میں غزا میں کتنے اسپتال نذر آتش کیے ؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 سے غزا پر اپنے حملوں
دسمبر
سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے اہم نکات
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت
نومبر
حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ عرفان صدیقی
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے
جولائی