?️
سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے اس ملک میں باقی ماندہ داعش دہشت گرد تنظیم کے لیے امریکہ کی حمایت کے خلاف خبردار کیا۔
الملومہ نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی قانونی تحریک کے ترجمان محمد الصحاف نے تاکید کی ہے کہ امریکی فریق عراق میں اپنے مفادات کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی قبضے کے بارے میں امریکی میگزین کی رپورٹ
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ عراق میں اپنی موجودگی کو طول دینے کے بہانے سے باقی ماندہ داعش دہشت گرد تنظیم کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
الصحاف نے مزید کہا کہ امریکہ کا موقف یہ ہے کہ عراق میں اپنی فوجی موجودگی کو جاری رکھے تاکہ اس ملک اور خطے بالخصوص خلیج فارس میں اس کے مفادات کی ضمانت ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی موجودگی غیر قانونی ہے اور اسے ایک مخصوص ٹائم ٹیبل کی بنیاد پر قانونی اور سفارتی ذرائع سے ختم کیا جانا چاہیے۔
لبنانی قلمکار اور سیاسی تجزیہ نگار ہادی قباسی نے بھی تاکید کی ہے کہ امریکہ خطے میں باقی رہنے کے مقصد سے تکفیری گروہوں کو پھر سے میدان میں لانے اور فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک نے کویت میں شیعوں کی مساجد کو اڑانے کے لیے داعش کو استعمال کیا، امریکیوں نے شام میں بھی داعش کے عناصر کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا۔
قبیسی نے مزید کہا کہ امریکہ غزہ جنگ میں اپنی حکمت عملی کی ناکامی اور صیہونی حکومت کو براہ راست نشانہ بنائے جانے کے بعد علاقے میں مزاحمتی محور کی پیش قدمی سے بخوبی واقف ہے۔
مزید پڑھیں: عراق میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی کے بارے میں سابق وزیر اعظم کا بیان
یہ ملک جانتا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی حمایت کے محور کے گرد مختلف گروہوں کے درمیان یکجہتی کی وجہ سے عالم اسلام میں مذہبی اور ثقافتی حساسیت کم ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے کرائے کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ بندی کا خدشہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی
پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے۔ صدر مملکت
?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
ستمبر
ایران کی صبورانہ حکمتِ عملی سب سے طاقتور ہتھیار ہے:اسرائیلی تحقیقاتی ادارہ
?️ 7 اکتوبر 2025ایران کی صبورانہ حکمتِ عملی سب سے طاقتور ہتھیار ہے:اسرائیلی تحقیقاتی ادارہ
اکتوبر
غزہ میں خاموش نسل کشی؛ ایک ایسا قتل عام جس پر اب عالمی میڈیا کی نظر نہیں رہی
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں: غزہ کی پٹی کو گزشتہ 3 سالوں کے دوران فضائی،
اکتوبر
سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی
?️ 12 دسمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم
دسمبر
امریکہ نے صیہونی آئرن ڈوم کیوں نہیں خریدا؟
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے ایک مضمون شائع
اگست
غزہ کے مستقبل کے لیے عربوں کے منصوبے پر اسرائیل کا شدید حملہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: قاہرہ میں عرب ممالک کے سربراہوں کے غیر معمولی سربراہی اجلاس
مارچ
امریکہ اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی؛امریکی مطالبات میں اضافہ
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے امریکہ اور یوکرین کے درمیان ہونے والے
اپریل