?️
کوہاٹ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا پولیس نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع لوئر دیر میں مسلح افراد کے حملے میں ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ ضلع ڈیرہ اسمٰعیل پولیس کے کریک ڈاؤن میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ کے محمد ریاض شہید تھانے کے ایس ایچ او اسلام الدین نے بتایا کہ اہلکار ایاز اور قاسم پر پیر کی رات میرزئی کے علاقے بنوں روڈ پر اس وقت شدت پسندوں نے حملہ کیا جب وہ نماز تراویح کی سیکیورٹی ڈیوٹی دینے کے لیے مسجدِ ابوبکر اور مسجدِ حمزہ کی جانب جارہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی جانب سے چلائی جانے والی گولیاں اہلکاروں کے پہنے ہوئے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹوں کو پار کر گئیں۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولین کی نماز جنازہ منگل کو پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔
صوبائی پولیس سربراہ اختر حیات خان گنڈا پور نے عسکریت پسندوں کے حملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی (لاجسٹکس) سی پی او ثنا اللہ اور سب انسپکٹر صفدر خان پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی حملے کا جائزہ لے گی اور ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی جرم کی جگہ کا دورہ کرے گی اور اس بات کا پتا لگائے گی کہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے لیے کس قسم کے ہتھیار استعمال کیے گئے جبکہ مقتولین کو جاری کیے گئے ہیلمٹ اور جیکٹس کا بھی جائزہ لے گی۔
علاوہ ازیں کمیٹی یہ بھی چیک کرے گی کہ محکمے کی جانب سے دونوں پولیس اہلکاروں کو مستقل اور عارضی استعمال کے لیے کون سے ’سیکیورٹی آلات‘ ملے تھے۔
دریں اثنا ضلع لوئر دیر کے تالاش بازار میں موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک پولیس کانسٹیبل کو گولی مار کر شہید کر دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے مقتول کی شناخت اوچ شرقی کے رہائشی 35 سالہ بخت ضامن کے نام سے کی اور بتایا کہ ان پر ایک مصروف چوراہے پر ڈیوٹی کے دوران حملہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے، مقامی ایس ایچ او توحید خان نے ڈان کو بتایا کہ بخت ضامن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
متوفی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔
اس کے علاوہ، ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس نے کہا کہ اس نے کوٹ عیسیٰ کے علاقے رات گئے ایک کارروائی میں عسکریت پسند گروپ کے ایک رکن کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کر دیا۔
صوبائی پولیس کے البرق یونٹ نے صبح 3 بجے درابن تھانے کی حدود میں عسکریت پسند کمانڈر مظہر گنڈا پور کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں
نومبر
ایکس کے حریف ’بلیواسکائی‘ کا قابل اعتماد اکاؤنٹس کیلئے بلیو چیک متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 24 اپریل 2025سچ خبریں: ایکس کے حریف ’بلیو اسکائی‘ نے پیر کے روز کہا
اپریل
نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے شہید ہیں: صنعاء
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے صیہونی حکومت
جنوری
مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: ہیکل سلیمانی کے نام سے مشہور صہیونی گروہوں نے صہیونی
ستمبر
12 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کے نتائج شائع ہوئے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی انتظامی عدالت کے سربراہ نے ایران کے
ستمبر
حکومتی اخراجات پر آئی ایم ایف کی پابندی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
اکتوبر
ہم عملی طور پر سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: انصاراللہ یمن کی سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے
نومبر
امارات کی امریکہ کے ساتھ بحری اتحاد سے کیوں علیحدگی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار حامد فارس نے امریکہ کی
جون