🗓️
سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک النجبا کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ عراق کی سماجی اور ثقافتی ڈیموگرافی کی تباہی کرنے کا اڈا بن چکاہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مزاحمتی تحریک النجبا کے سیاسی بیورو کے رکن حیدر اللامی نے ہفتے کے روز کہا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ عراق میں امریکی موجودگی سے بھی بڑا خطرہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفارت خانہ ہمارے ملک کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کا اڈا بن چکا ہے اور اس میں سازشیں کی جاری ہیں۔
انہوں نے امریکی سفارتخانے کے اندر عملے کی تعداد پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانے کے اندر سماجی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے نیز بالخصوص نجف اور کربلا کے صوبوں پر ثقافتی اور فکری حملہ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اس ملک کی صدر تحریک کے ایک رکن بدر الزیادی نے اپنے ایک بیان میں بغداد میں امریکی سفارت خانے میں عملے کی تعداد میں کمی کا مطالبہ کیا تھا جو بہت زیادہ ہے تاکہ واشنگٹن میں عراقی سفارت خانے کے عملے کی تعداد کے برابر کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیا
🗓️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز
اپریل
قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے ساتھ سلیوان کی گفتگو
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ سلیوان
جنوری
نیتن یاہو آپریشن کے بعد زیرزمین بنے خصوصی وارڈ میں منتقل
🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کے
دسمبر
صہیونیوں کو اپنے فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا خوف
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی تردید
جنوری
یوکرین میں امریکی آتشزدگی کا تسلسل
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: یورپ میں جنگ کی آگ کو بے نقاب کرنے
جولائی
متعدد بحرینی سیاسی قیدیوں کی نامعلوم مقام پر منتقلی
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی حکومت نے اس ملک کے 15 سیاسی قیدیوں کو نامعلوم
اگست
یمنیوں کا متحدہ عرب امارات کو سبق؛دارالحکومت کو لرزا دیا
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا جواب دیتے
جنوری
سیلاب زدگان کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے امدادی سامان کی آمد جاری
🗓️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد
اگست