عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ

عراق

🗓️

سچ خبریں:عراق میں امریکی اتحاد کے ایک لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق میں امریکی اتحادی فوج کے لیے ضروری ساز و سامان اور رسد لے جانے والے ایک قافلے کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا صوبہ ذی قار کے شہر الناصریہ کے قریب ہوا تاہم ابھی تک اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

قابل ذکرہے کہ یہ قافلے کویت کی سرحد سے عراق میں داخل ہوئے اور امریکی فوجیوں کو درکار سامان لے کر جارہے تھے جبکہ امریکیوں نے دھماکوں کے خوف سے عراقی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سامان پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔

یادرہے کہ عراقی پارلیمنٹ کےاپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنے کے فیصلے اور بغداد حکومت کی جانب سے ایسا کرنے میں تاخیر کے بعد، امریکی اتحادی افواج کے رسد کے قافلوں کو ہفتے میں کئی بار، کبھی کبھی دن میں کئی بار سڑک کے کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عراقی گروہوں کا اصرار ہے کہ عراقی حکومت کو پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کے بعد عراق سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی فضائیہ کی سب سے بڑی کمزوری

🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:چونکہ صیہونی فوج نے اپنی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ فضائیہ

شام میں صدارتی انتخابات کا شاندار انداز سے آغاز، امریکا میں شدید کھلبلی مچ گئی

🗓️ 26 مئی 2021دمشق (سچ خبریں)  شام میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا شاندار سلسلہ

صحافی کے قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو ’جیل بھرو تحریک‘ کا آغاز کرسکتے ہیں، پی ایف یو جے

🗓️ 11 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)

کابل میں 2خواتین جج ہلاک

🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججوں کی ایک گاڑی پر دہشتگردانہ

ممکن ہے کہ فوج منہدم ہو جائے: صیہونی بریگیڈیئر جنرل

🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے فوج کے ریزرو بریگیڈیئر جنرل اسحاق بریگیڈ نے

کیا اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو شکست دے پائے گا ؟

🗓️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق برک نے کہا ہے

فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون سرنگوں

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون

امریکی یونیورسٹی کا اسرائیل کے خلاف تاریخی اقدام

🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف طلبہ کے احتجاج کی گرجدار لہریں تقریباً پورے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے