سچ خبریں:عراقی ذرائع نے بتایا کہ ہلیوا اور حویجہ سامرا ہوائی اڈوں کے قریب ہونے والے دھماکے الحشدالشعبی کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا نتیجہ تھے۔
عراقی خبر رساں ذرائع نے طوز خورماتو کے ہلیوا ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے حالیہ دھماکوں کی وجہ عراقی عوامی تنظیم (الحشدالشعبی) کے 52ویں بریگیڈ کی جانب سے داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر ہونے والے بمباری کو قرار دیا ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق دھماکوں کی آوازیں جو “حویجہ سامرا” میں سنی گئی ہیں وہ الحشد الشعبی کی سرایا السلام بریگیڈ کی 315ویں بٹالین کی فورسز کی طرف سے داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ اگر چہ عراق حکومت اس ملک سے داعش کے خاتمہ کا سرکاری طور پر اعلان کر چکی ہے، تاہم اس دہشتگرد گروہ کے بچے ہوئے کاندرے جنہیں امریکہ سمیت خطہ کے کئی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے، وقتا فوقتا عراق کے متعدد علاقوں میں اس ملک کی عوام یا اہم شخصیات کے خلاف کاروائیاں کرتی رہتی ہیں،تاہم عراقی اور عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اپنے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے ٹھان رکھی ہے جس کے لیے آئے دن ان کی کاروائیاں دیکھنے کو ملتی ہیںجن میں دہشتگردوں کو بھاری مقدار میں جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔