?️
عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کی خودمختاری کو برقرار رکھنا اس ملک سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا پر منحصر ہے۔
الفرات نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ محمد کریم البلداوی نے منگل کو امریکی فوجیوں کے اپنے ملک سے نکلنے کی ضرورت کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ہماری بنیادی اور سیاسی ترجیح عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری خود مختاری کو برقرار رکھنا امریکیوں کے مکمل انخلا پر منحصر ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عراقی سرزمین پر غیر ملکیوں کی مسلسل موجودگی کو قبضہ سمجھا جاتا ہےنیز یہ عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہےلہذا ہمیں امید ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء اگلی حکومت کی ترجیح ہوگی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عراقی رکن پارلیمنٹ حامد الموسوی نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو استعمال کر کے عراق میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ واشنگٹن عراقی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے داعش کے اوزار استعمال کرے گا جب تک کہ حکومت امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کے حکم پر عمل درآمد کرنے پر مجبور نہ ہو جائے۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ اس وقت دہشت گرد خاندانوں کے 35000 ارکان شام کے الہول کیمپ میں موجود ہیں جنہیں امریکہ ہتھیارکے طور پر استعمال کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے
اپریل
کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
نومبر
افغان مہاجرین کا پاکستان سے اخراج، وجہ ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:نارویجن ریفیوجی کونسل، ڈنمارک ریفیوجی کونسل اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے
نومبر
جنہوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ہمیں سیکھا رہے ہیں
?️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
جون
غزہ کی سڑکوں کی صفائی کا آغاز، امدادی کارروائیوں کی رفتار سست
?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: غزہ سے المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے
اکتوبر
اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم
?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی
اکتوبر
گوگل میپ میں اے آئی ٹولز کا استعمال
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے میپس
فروری
حماس پر دباؤ ڈالنے کا غیر انسانی صیہونی ہتھیار
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے انکشاف کے مطابق یہ
مارچ