سچ خبریں:قطر کے امیر نے ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں کہا کہ عالمی برادری گزشتہ 7 دہائیوں سے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے سے لاتعلق ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے ہفتے کے روز فلسطینی اراضی پر صیہونی حکومت کے قبضے اور اس مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر نے دوحہ کانفرنس کے دوران کہا کہ یہاں ہمیں ان لاکھوں فلسطینیوں کا ذکر کرنا چاہیے جو اپنی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کی وجہ سے مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ قبضہ گزشتہ 7 دہائیوں سے جاری ہے، قطر کے امیر نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری گزشتہ سات دہائیوں سے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے سے لاتعلق ہے۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں، انہوں نے کہا کہ بڑے ممالک کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے کہ وہ نئے قسم کے ہتھیار تیار کرنے کے میدان میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں۔