سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 354 قابض فوجی ہلاک اور 250 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 100 کی حالت تشویشناک ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 354 قابض فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2006 کی 33 روزہ جنگ اور طوفان الاقصی میں کیا فرق ہے؟
ان میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں زمینی کاروائی کے آغاز سے اب تک 38 صیہونی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں اس حکومت کے ایک فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی میں زمینی کاروائی کے آغاز سے اب تک تقریباً 250 صیہونی فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 100 کی حالت تشویشناک ہے۔
صیہونی حکومت نے مسلسل 35ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر زمینی، فضائی اور سمندری حملے کیے ہیں جب کہ مزاحمتی گروپ قابض فوج کی غزہ کی پٹی میں دراندازی کی کوشش کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات
قابل ذکر ہے کہ طوفان الاقصی میں صیہونیوں کو 1400 سے زائد افراد کی ہلاکت اور 240 کے گرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔