?️
سچ خبریں:طالبان نے قومی ٹیلی ویژن کے لوگو اور عوامی مقامات سے افغان ترنگا جھنڈا ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
افغان میڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے طالبان کے نئے حکم نامے کے مطابق اس ملک میں طویل عرصے سے قومی علامت کے طور پر استعمال کیے جانے والے افغان ترنگے جھنڈے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ طالبان کے مطابق افغانستان کے اندر اور باہر تمام سرکاری دفاتر پر امارت اسلامیہ کے سفید جھنڈے لہرائے جائیں۔
واضح رہے کہ اس حکم کے چند گھنٹے بعد، افغان قومی ٹیلی ویژن کے تمام لوگو سے افغان ترنگا جھنڈا ہٹا دیا گیا اور اس کی جگہ سفید مونوکروم لگا دیا گیا،اس کے علاوہ اب میں طالبان کا کوئی بھی اہلکار پچھلی حکومت کے جھنڈے کے ساتھ نظر نہیں آئے گا اور افغانستان کا ترنگا جھنڈا میڈیا اور عوامی تنصیبات سے ہٹا دیا جائے گا۔
طالبان نے کہا ہے کہ ٹی وی پروگراموں کے پس منظر میں میوزک کے بجائے میوزک کے بغیر ترانے استعمال کیے جائیں اور پروگرام پیش کرنے والوں کو مغربی لباس کے بجائے افغانی لباس پہننا چاہیے، یاد رہے کہ طالبان نے پہلے کابل یونیورسٹی کے طلباء سے افغان لباس پہننے کا مطالبہ کیا تھا۔
درایں اثنا کچھ سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیلی ویژن کے لوگو کی تبدیلی اور افغان ترنگا جھنڈے کو ہٹانے کو قومی اقدار کی توہین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ طالبان کو اپنی پارٹی کی اقدار کو عوام پر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:ترکی میں ذرائع نے استنبول میں ایک ریلی میں شرکت کرنے
جون
روس کے خلاف مغربی ممالک کی ایک اور ناکامی
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مغرب
جولائی
صیہونی حکومت غزہ جنگ بندی میں توسیع کی خواہاں:برطانوی اخبار
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ
فروری
گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 28 جون 2025لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس
جون
علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید
?️ 26 جنوری 2021علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید اسلام آباد(سچ
جنوری
اسرائیلی اور فلسطینی مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے
?️ 23 اپریل 2021یروشلم (سچ خبریں) رمضان المبارک کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی
اپریل
کیا اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر
نومبر
ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی
مئی