?️
سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے فوری طور پر طالبان حکومت کوتسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان پہلے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے فوری طور پر طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو اپنے مثبت بیانات اور وعدوں پر عمل کرنا چاہیے،اطلاعات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پہلی بار افغانستان کا دورہ کیا،یادرہے کہ یہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار کا طالبان حکومت میں پہلا دورہ ہے۔
قطر کے وزیرخارجہ نے اپنے دورے میں طالبان وزیر اعظم ملّا محمد حسن اخوند سمیت اہم حکومتی عہدیداروں کے علاوہ سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے اتوار کے روز اس اہم دورے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں لیکن آج قطر کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی وزیرِ خارجہ لودریان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ہماری پہلی ترجیح نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ طالبان دنیا کے ساتھ کس طرح کے تعلقات استوار کرتے ہیں۔
قطر کے وزیر خارجہ کے مطابق انھوں نے طالبان پر واضح کیا کہ اپنے مثبت بیانات اور وعدوں پر قائم رہ کر ہی وہ عالمی دنیا کا اعتماد حاصل کرسکتے ہیں اور خواتین کی شمولیت کے ساتھ قومی حکومت کا قیام اس کی پہلی کڑی ہوگی، واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے صدر میکرون اور وزیر خارجہ دونوں نے طالبان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرےگا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل
جنوری
صیہونیوں کا سیاسی اہداف کے ساتھ ترقیاتی منصوبہ
?️ 8 اپریل 2025صیہونی حکومت مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبے کے مطابق مشرقی یروشلم
اپریل
سمجھ نہیں آتا آئین کے کسی آرٹیکل کو سائیڈ پر کیسے رکھا جائے؟ جسٹس جمال مندوخیل
?️ 14 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
اکتوبر
سعودی اور فرانسیسی زمینی افواج شمال مغربی سعودی عرب میں مشقیں کرتی ہوئیں
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج نے
جون
امریکی صدر کے دورۂ سعودی عرب کے اغراض و مقاصد
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر بھی بات کرنے کے
مئی
وینزویلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر: نیتن یاہو کے جرائم کی تعریف کرنے والے کو امن کا نوبل انعام دیا گیا
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈریگوز نے مغربی
دسمبر
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اقدامات یکسر مسترد کردیئے
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان
مئی
امریکی نمائندے کے ایران مخالف دعوے
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں: امریکہ کے نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی
جون