طالبان امن بجائے جنگ کی دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہیں؛افغان صدر کا الزام

طالبان

?️

سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دہشگردقرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ نہ ملک کی سلامتی کا خواہاں ہے اور نہ ہی امن چاہتا ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں وہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال تبدیل نہ ہونے تک امن عمل میں شامل نہیں ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال اگلے چھ ماہ میں تبدیل ہوجائے گی اور افغان شہروں کی سلامتی ان کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے، وہ امن نہیں چاہتے وہ ملک کی ترقی نہیں چاہتے اور طالبان نے دہشت گرد گروپوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی نیز یہ آج بھی دہشت گردی کے راستے پر گامزن ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ طالبان کی اس حد تک دہشتگردی کی ایک وجہ اس ملک سے امریکی فوج کا غیر ذمہ دارانہ انخلا ہےجبکہ ہم نے پہلے ہی واشنگٹن کو انتباہ دیا تھا جلدبازی میں فوجی انخلا کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں لیکن انھوں نے ایک نہیں سنی اور ہمارے ملک کو اس حد تک پہنچا دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

لبنان کے کسی بھی علاقے پر اسرائیلی حملے پورے ملک کے خلاف جارحیت ہے، نبیہ بری

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: موصل کے علاقے اور اس علاقے میں شہری تنصیبات پر

الاقصیٰ طوفان کے اسرائیلی سیاحت پر اثرات

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق، صیہونی حکومت کی سیاحت

معصوم لوگوں کا خون بہانہ جہاد نہیں فساد ہے۔ حافظ طاہر اشرفی

?️ 26 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا

عبرانی میڈیا کے مطابق حماس کی گوریلا جنگی حکمت عملی

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا کہ حماس

زرعی شعبے کی صورتحال تشویشناک، 2 سال میں قرضوں کی فراہمی نصف رہ گئی، وزیرِ خزانہ

?️ 14 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے

پنجاب کی عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ

?️ 15 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کی

بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا تشویش کا باعث ہے:شاہ محمود قریشی

?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی

صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے