?️
سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی مخلوط کابینہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں سب سے بڑی سیاسی حزب اختلاف کے رہنما یائیر عتید رعم پارٹی کے رہنما کے ساتھ اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، یش لاپڈ پارٹی کے رہنما یائیر عتیدنے اتوار کے روز رعم پارٹی کے رہنما سے ملاقات کی جس میں ان کی قیادت میں ممکنہ کابینہ تشکیل دینے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ آنے والے دنوں میں دو طرفہ بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ لیکوڈ پارٹی سے صہیونی کنیسٹ کے ممبر ایوب قرا نے کل رات رعم پارٹی کے رہنما منصور عباس سے بھی ملاقات کی،یادرہے کہ منصور عباس کنیسٹ انتخابات سے قبل مشترکہ عرب کی فہرست سے الگ ہوگئے اور رعم نامی ایک نئی پارٹی تشکیل دی جس نے 23 مارچ کے انتخابات میں چار نشستیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد بنیامین نیتن یاہوکی حامی جماعتوں نے52 نشستیں اور اپوزیشن جماعتوں نے57پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اس وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں کسی بھی اتحاد نے کابینہ تشکیل دینے کے لئے کم از کم 61 نشستیں حاصل نہیں کیں تاہم دوبارہ انتخابات کا امکان موجود ہے۔ کسی بھی جماعت کو جو صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ میں ہی اکثریت حاصل کرنا چاہتی ہے ، اس کو کنیسٹ کی 120 نشستوں میں سے 61 نشستیں جیتنا چاہیے۔
یادرہے کہ مقبوضہ علاقوں میں یہ دو سالوں میں چوتھے پارلیمانی انتخابات تھے جہاں لیکوڈ ، بلیو اور سفید جماعتوں کی مخلوط کابینہجو مقبوضہ علاقوں میں طویل عرصے تک سیاسی بحران کے بعد تشکیل پائی تھی اور اس سے خطے میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی توقع کی جارہی تھی جبکہ یہ خود زیادہ سیاسی بحرانوں کا آغاز تھا،واضح رہے کہ صہیونی حکومت کی مخلوط کابینہ میں عدم استحکام کی انتہا نے بجٹ پر اپنا ااثر ظاہر کیا اور اس کے بعد ، پارلیمنٹ کی تحلیل کے ساتھ ، نیا (چوتھا) انتخابی عمل خود بخود صہیونی حکومت کے ایجنڈے پر ڈال دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
کیا ڈیموکریٹس نیتن یاہو کے زوال کی تلاش میں ہیں؟
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:عدالتی نظام کے اختیارات میں اصلاحات کا متنازعہ منصوبہ مقبوضہ علاقوں
مارچ
رفح شیطانی حملوں کی لپیٹ میں
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کی غیرمعمولی جنگ اور وحشیانہ حملوں،
جون
واٹس ایپ کے مالک مارک زکربرگ خود سگنل ایپ استعمال کیوں کرتے ہیں؟
?️ 7 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) ایک سیکیورٹی محقق ڈیو والکر نے دعویٰ کیا ہے کہ
اپریل
ترکی، سعودی عرب، امارات اور عراق کے درمیان عظیم تجارتی راستے ہموار
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اتوار کو سعودی عرب،
ستمبر
ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے کملا ہیرس کا بڑا قدم
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: CNN نے اعلان کیا کہ کملا ہیرس، جو بائیڈن کی
جولائی
عمران خان نے قوم کے خلاف سازش کی جس کی آڈیو آچکی ہے، وزیر اعظم
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران
اکتوبر
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر
اسلامی ممالک اسرائیل کے قطر پر حملے سے سبق لیں: انصار اللہ
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی انصار اللہ تحریک کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
ستمبر