?️
سچ خبریں:بدھ کے روز ایک صیہونی آباد کار نے الخلیل کے قریب ایک بزرگ فلسطینی خاتون پر گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔
العہدنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے،اسی سلسلے میں ایک صیہونی آباد کار نے آج صبح ایک بزرگ فلسطینی خاتون کو شہید کردیا،رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی آباد کار نے الخلیل کے علاقے میں ایک بزرگ فلسطینی خاتون کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق شفیقہ محمد سلیمان ابو عقیلایک 73 سالہ فلسطینی خاتون کو صیہونی آباد کار نے گاڑی کی ٹکر ماری، ذرائع نے زور دے کر کہا کہ جنوبی ہیرون کے مغربی قصبے سموع کے داخلی راستے پرایک قابض رہائشی نے ایک 73 سالہ فلسطینی خاتون کو اپنی کار سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد اس کو اسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی شدت کی وجہ سے اسپتال پہنچنے کے کچھ ہی دیر کے بعدوہ شہید ہوگئی۔
واضح رہے کہ فلسطینی خاتون کو ایسے وقت میں شہیدکیا گیا ہے جبکہ صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں حال ہی میں ایک فلسطینی کو شہید کیا تھا،یادرہے کہ صیہونی آباد کار فلسطینی شہریوں کے خلاف نفرت انگیز کاروائیاں حکومت کی فوج کی سبز روشنی میں کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنے ہوئے اس بربریت کو دیکھ رہی ہے دوسری طرف بعض عرب ممالک کے حکمرانوں نے تو اپنے ممالک کو صیہونیوں کے سیر وتفریح کی جگہ بنا دیا ہے تاکہ جب وہ مظلوم فلسطینیوں کو مارتے مارتے تھک جائیں تو یہاں آکر آرام کر لیں۔
مشہور خبریں۔
200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ 300 سے
اکتوبر
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے:امریکہ کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا نے کہا کہ ایران
اپریل
ہم افغانستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں: طالبان
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے کہا کہ اب تک افغانستان سے
دسمبر
سعودی حکومت کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے خانۂ کعبہ کے زائرین سمیت تمام
مارچ
پاک افغان معاہدہ، پاکستان کی بڑی کامیابی
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افغان کے درمیان ہونے والا معاہدہ پاکستان
اکتوبر
کینیڈا میں مقامی بچوں کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:ایک بار پھرمغربی جمہوریت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آ
جون
آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے
دسمبر
غزہ میں 150 زیر زمین مقامات پر حملہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج جس نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے خلاف
اکتوبر