🗓️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے مخصوص اہداف کے ساتھ ایران کے پڑوس میں واقع ایک ملک کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت ایران کے پڑوسی ملک میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے درپے ہے،صیہونی حکومت سے متعلقہ ذرائع نے اس حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن کے مستقبل قریب میں ترکمنستان جس کی ایران کے ساتھ طویل سرحد ملتی ہے، کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عشق آباد میں مستقل صیہونی سفارت خانہ کھولنے کے لیے کے اقدامات کیے جا سکیں۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے وزیر خارجہ عشق آباد میں صیہونی سفارت خانے کے باضابطہ افتتاح کے لیے جلد ہی ترکمانستان جائیں گے، کوہن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور ترکمانستان کے تعلقات اہم اور اسٹریٹجک ہیں اور ایک ایسی سرگرمی کا حصہ ہیں جس کا مقصد پورے خطے کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صحت اور سائبر کے شعبوں سمیت دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے اقدام جاری رکھیں گے،سفارتخانے کا افتتاح اسرائیل اور ترکمنستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور علامت ہے جو دونوں فریقوں کے درمیان30 سالہ تعلقات نمائندگی کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
5 جی کے حوالے سے ماہرین نے اہم تحقیق پیش کر دی
🗓️ 24 مارچ 2021کینبرا(سچ خبریں)ماہرین نے 5جی کے حوالے سے اہم تحقیق پیش کر کے
مارچ
سوڈان ایک بار پھر خانہ جنگی کے دہانے پر؛کہیں یورینیم اور سونے کا معاملہ تو نہیں؟
🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دہائیوں سے بغاوتوں ، جنگوں اور تنازعات کی تاریخ رکھنے
اپریل
صیہونی ریلوے کمپنی کا مرکزی سرور ہیک
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اپنی تازہ ترین کارروائی میں سائبر ایوینجرز گروپ نے صیہونی ریلوے
دسمبر
ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ
🗓️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا
اکتوبر
اقوام متحدہ اور امریکہ کے مگرمچھ کے آنسو
🗓️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے منگل کے روز بین الاقوامی امدادی عطیہ دہندگان
مارچ
یورپ میں قرآن پاک کو بار بار جلانے کے واقعات کے پس پردہ مقاصد
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: گذشتہ میں شمالی یورپی ممالک جیسے سویڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک
مارچ
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، دریائے گنگا میں ہر طرف لاشوں کا ڈھیر، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
🗓️ 11 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
مئی
جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
🗓️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
مارچ