صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان

صیہونی

?️

سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی نیز اس حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں میں اضافے نے صیہونیوں کو ایک نئے انتفاضہ کے آغاز کی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

مغربی کنارے میں صورت حال کے مزید خراب ہونے اور ایک نئے انتفاضہ کے قیام کے امکان کے بارے میں صیہونی حکومت کے خدشات اس حکومت کے حکام کے بیانات اور میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوتے ہیں، المیادین نیوز چینل نے اسی تناظر میں خبر دی ہے کہ اسرائیلی حتیٰ امریکی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ مغربی کنارہ صیہونی حکومت کے لیے ایک بڑا خطرہ اور چیلنج ہے۔ بالخصوص جب سے صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی معاون وزیر خارجہ برائے قریبی مشرقی امور باربرا لیف اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں کے لیے کل مشرق وسطیٰ پہنچیں، ان ملاقاتوں میں مغربی کنارے میں سکیورٹی کی کشیدہ صورتحال کے امکان پر غور کیا گیا، ان ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ ایک اسرائیلی ذریعہ کا کہنا ہے کہ امریکی بہت پریشان ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اگر یہ حرکتیں جاری رہیں تو سکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ خدشات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر سیف القدس آپریشن کے بعد نیز مغربی کنارے بالخصوص شمالی صوبوں کی نئی صورتحال نے صہیونیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں صہیونی تباہی کی انتہا

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ کی بلدیہ نے

غزہ کی جنگ اسرائیل کے لئے سب سے تباہ کن جنگ

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

کون ہوگا عراق کا نیا وزیر اعظم

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک ماہر ذریعہ کے مطابق عراق میں وزیرِ اعظم کے انتخاب

فردوس نقوی نےاسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

?️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی

صنعا کا یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے

وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ

?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے

یمنی مسلح افواج نے امریکی بحری بیڑے کےساتھ کیا کیا؟

?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا

صہیونی وزارت جنگ کا ہیڈ کوارٹر قیدیوں کے اہل خانہ کے گھیرے میں

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ تل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے