?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے میڈیا نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی دھمکیوں کو وسیع پیمانے پر کور کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے میڈیا نے گذشتہ روز لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی تقریر کو وسیع پیمانے پر کور کیا۔رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹیلی ویژن ’’کان‘‘ نے سید حسن نصراللہ کی تقریر کو نشر کرتے ہوئے ان کا یہ جملہ کوڈ کیا کہ اگر جنگ شروع ہوتی ہے تو اسرائیل کو ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی جو اس نے اپنے وجود میں آنے سے اب تک نہیں دیکھی ہوں گی۔
صیہونی حکومت کے دیگر ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصراللہ کی تقریر کے اس حص کو اجاگر کیا کہ ’’تل ابیب کو آگ سے نہیں کھیلنا چاہئے‘‘یادرہے کہ سید حسن نصراللہ نے گذشتہ رات اپنی تقریر میں کہا کہ اسرائیل کی طرف سے حالیہ تمام دھمکیوں کے بعد کوئی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یہ صورتحال جنگ پر ختم نہیں ہوگی،سید حسن نصراللہ نے صہیونی دشمن فوج کے چیف آف اسٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جو چاہیں کریں اور ہم جو چاہیں کریں گے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم محاذ آرائی اور جنگ کے خواہاں نہیں ہیں ، لیکن اگر آپ جنگ شروع کرتے ہیں تو ہم اس کا دندان شکن جواب دیں گے، اگر آپ ہمارے کسی شہر پر بمباری کرتے ہیں تو ہم بھی ایک صیہونی شہر پر بمباری کریں گے ، اگر آپ ہمارے کسی گاؤں پر بمباری کرتے ہیں تو ہم صہیونی بستی پر بمباری کریں گے،انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے کہ ایک مختصر جنگ ایک مکمل جنگ میں تبدیل نہیں ہوگی،واضح رہے کہ صیہونیوں پر حزب اللہ اتنا خوف طاری ہے کہ وہ اس کے مقابلہ میں آنے سے بھاگتے ہیں اس لیے کہ اس تنظیم سے ہار کا مزہ چکھ چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
واشنگٹن نے تائیوان کو اینٹی ٹینک سسٹم کے فروخت کی منظوری دی
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار Les Echos نے اعلان کیا کہ تائیوان
دسمبر
اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے چوکس
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں قابض حکومت کی طرف سے کل کے سائبر دہشت
ستمبر
ٹرمپ کے حامیوں کی ممکنہ مسلح بغاوت
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں نئی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے ایک مہینے
فروری
طالبان کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر چین کا اظہار تشویش
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت خارجہ نے بدھ کے روز طالبان کے ایک وفد
جولائی
عرب ممالک میں لوگ کیسے رہتے ہیں؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب ہم عرب ممالک کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو
اکتوبر
اپنا حال بہتر بنانے کے لئے ماضی سے سبق لیں: وزیر اعظم
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
دسمبر
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو
دسمبر
نیویارک کے میئر پر ترکی سے رشوت لینے کا باقاعدہ الزام عائد
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے میئر کو ترکی
ستمبر