?️
سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن فوج اور اس حکومت کی جاسوسی اور انٹیلی جنس اداروں کی شکست کا اعتراف کیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کے سربراہ ہرتزی ہالیوی نے اپنے ایک خطاب میں اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج اور جاسوسی اور انٹیلی جنس ادارے سات اکتوبر کو ناکام ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟
ہالیوی نے صیہونی حلقوں میں مزاحمت کے ہاتھوں صیہونی حکومت کی شکست کے بارے میں گرما گرم بحث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت اس مسئلے میں مشغول نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے اشتعال انگیز تقریر میں مزید کہا کہ ہم جنگ بندی کے دنوں کو حماس کو تقسیم اور تباہ کرنے کے مقصد سے جنگ کے جاری رہنے کی تیاری اور منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم شمالی علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ان علاقوں میں استحکام کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
ہالیوی نے مزید دعویٰ کیا کہ صہیونی فوج نہ صرف مقبوضہ شمالی علاقوں میں دفاع میں مصروف ہے بلکہ اپنے اندازے کی بنیاد پر کاروائیاں بھی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کیوں ہارا، حماس کیسے جیتی؟امریکی ماہرین کی زبانی
ہالیوی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب صیہونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عارضی جنگ بندی سے لے کر رہا ہونے والے لوگوں کے انتخاب تک اور ان کی رہائی کا وقت بتانا، یہ سب ظاہر کرتے ہیں کہ حماس کو تباہ نہیں کیا جا سکتا۔
اس اخبار نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ غزہ پر صیہونی فوج کے بمباری، بڑے پیمانے پر فضائی حملوں اور زمینی حملے کے باوجود میدانی صورتحال اور حالات پر حماس کا کنٹرول اس حکومت کے فوجی کمانڈروں کی توقعات سے بڑھ کر ہے۔
مشہور خبریں۔
شیخ زکزاکی پر ظلم انسانیت پر ظلم ہے:عیسائی پادری
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے ایک اہم پادری جان جوزف نے نائجیریا کے تمام
فروری
آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا نام سامنے آگیا
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع
جولائی
پیمرا کا عمران خان سے متعلق لیٹر ایک سیاہ دور کا آغاز ہے
?️ 21 اگست 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پیمرا کا عمران خان سے متعلق
اگست
اسرائیلی کمانڈر کا فلسطینی کمانڈروں کے قتل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت کے یونٹ کے
فروری
25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
اگست
مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ 2 ماہ میں ترقی کی نمو میں
جون
سیاحت کی بدولت ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت پر زور دیتے
اپریل
جرمنی میں اسرائیل کے خلاف منفی رائے کا ریکارڈ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی میں کی گئی ایک حالیہ رائے شماری سے پتہ
مئی